ہیواوے کی نئی فلیگ شپ فون سیریز ’پی 20‘

27 مارچ 2018
ممکنہ پی 20 پرو — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
ممکنہ پی 20 پرو — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

چینی کمپنی ہیواوے منگل (27 مارچ) کو ایک ایونٹ میں نئی فلیگ شپ سیریز پی 20 کے فونز متعارف کرانے جارہی ہے۔

مختلف لیکس سے پہلے ہی اندازہ ہوچکا ہے کہ ہیواوے کی جانب سے 3 مختلف فونز پی 20، پی 20 پرو اور پی 20 لائٹ پیش کیے جائیں گے۔

یہ تینوں فون ممکنہ طور پر ڈیزائن کے لحاظ سے کافی ملتے جلتے ہوں گے یعنی بیزل لیس ایج ٹو ایج ڈسپلے اور آئی فون ایکس جیسا نوچ اسکرین کے اوپر ہوگا۔

مگر تینوں فونز اندر سے کافی مختلف ہوں گے۔

سب سے خاص پی 20 پرو ثابت ہونے والا ہے جو کہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس کے بیک پر ایک یا 2 کی بجائے 3 کیمرے دیے جارہے ہیں۔

اس فون کی تصاویر بھی لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں۔

اس ڈیوائس کے بیک پر 8 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس، 20 میگا پکسل کا بلیک اینڈ وائٹ لینس اور 40 میگا پکسل کا آر جی بی لینس دیے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع تصاویر سے بھی عندیہ ملتا ہے کہ پی 20 پرو کا کیمرہ کم روشنی میں بہترین تصاویر لینے میں مدد دے گا جبکہ اس کا زوم اور پکچر اسٹیبلیٹی پہلے سے زیادہ بہتر ہوگی۔

یہ فون ممکنہ طور پر 6.1 انچ امولیڈ اسکرین کے ساتھ ہوگا، جس میں سکس جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج اور کیرین 970 پراسیسر موجود ہوگا۔

دوسری جانب پی 20 اس سیریز کا 5.8 انچ ڈسپلے والا فون ہوگا جس میں امولیڈ کی بجائے ایل سی ڈی ٹیکنالوجی دیے جانے کا امکان ہے۔

اس فون میں بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا، جن میں سے ایک 20 میگا پکسل جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل لینس کے ساتھ ہوگا۔

ان میں سے ایک سنسر کم روشنی میں بہتر تصاویر لینے میں مدد دے گا۔

پی 20 چار سے 6 جی بی ریم کے ساتھ ہوسکتا ہے مگر اسٹوریج 128 جی بی ہی ہونے کا امکان ہے۔

اس سیریز کا تیسرا فون پی 20 لائٹ سستا ہونے کے باوجود ڈیزائن میں دیگر 2 فونز جیسا ہی ہے، یعنی آئی فون ایکس جیسا نوچ اور ایج ٹو ایج ڈسپلے۔

اس میں بھی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ بیک پر دیا جائے گا، جن میں سے ایک 16 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل لینس ہوگا۔

اس میں 4 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ کیرین 659 پروسیسر اس کا حصہ ہوسکتا ہے۔

یہ تینوں فون پیرس میں شیڈول ایونٹ میں منگل کی شام پیش کیے جارہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں