معروف بولی وڈ فلم ساز و ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور کو اس بات پر اعتراض ہے کہ ہندوستان میں لوگ گھر آباد کرنے کو شادی سے کیوں جوڑتے ہیں۔

معروف اداکار جیتندرا کی بڑی بیٹی اور اداکار تشار کپور کی بہن پروڈیوسر ایکتا کپور جو نہ صرف ’لپ اسٹک انڈر مائی برقع‘ جیسی فلموں کی پروڈیوسر ہیں، بلکہ انہوں نے ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہانی گھر گھر کی، کہیں کسی روز، کسوٹی زندگی کی اور پوترا رشتہ‘ جیسے ڈراموں کو بھی پروڈیوس کیا۔

ایکتا کپور کا ماننا ہے کہ شادی اور گھر آباد کرنا دو الگ مسئلے ہیں، اس لیے شادی کرنے کو گھر آباد کرنے سے نہیں جوڑا جائے۔

نیوز 18 کے مطابق ایکتا کپور کو ’فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس‘ (ایف آئی سی سی آئی‘ کی خواتین کی تنظیم ’ایف ایل او‘ کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایکتا کپور کو ’میڈیا انٹرپرینرشپ آئیکون‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انہیں بھارتی صدر نے ایوارڈ دیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے دوران ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے 42 سالہ ایکتا کپور نے کہا کہ انہیں اس بات پر تعجب ہے اور یہ اس بات کو سمجھ نہیں پا رہیں کہ بھارت میں گھر آباد کرنے کو شادی سے کیوں جوڑا جاتا ہے۔

ایکتا کپور کے مطابق ان سے متعدد بار صحافی یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ گھر کب آباد کر رہی ہیں؟

پروڈیوسر کے مطابق وہ کیوں گھر آباد کریں، ان کا گھر آباد ہے، صحافیوں کو گھر آباد کرنے اور شادی میں فرق کرنا چاہیے۔

’کوئین آف اوپیرا‘ کہلائی جانے والی ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ ان کا کیریئر قیاس آرائیوں سے آگے بڑھ چکا ہے، وہ جنسیت کے موضوعات پر فلمیں اور قدامت پرست خاندانوں کے گرد گھومتی کہانیوں پر مبنی ڈرامے بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایکتا کپور کے والد پر جنسی ہراساں کا الزام

انہوں نے جنسیت کے موضوعات پر فلمیں بنانے اور قدامت پرست خاندانوں کی کہانیوں پر ڈرامے بنانے کو ایک ہی سکے کے 2 قرار دیتے ہوئے خود کو قریبا حقوق نسواں کا علمبردار یعنی ’فیمنسٹ‘ بھی قرار دیا۔

مختلف زاویوں پر مبنی ڈراموں اور فلموں کو پروڈیوس کرنے والی ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ خواتین ساڑھی پہنتی ہیں تو وہ گولی نہیں چلا سکتیں۔

ان کے مطابق آج کے جدید دور میں نوجوان لڑکیاں ماضی کی خواتین کے مقابلے تیز ہیں، وہ مخالف جنس سے دوستی سے متعلق بھی سوچتی ہیں۔

ایکتا کپور نے تسلیم کیا کہ جب وہ 24 سال کی تھیں تو انہوں نے فیملی شوز بنائے، لیکن اب وہ 42 سال کی ہیں اور اس وقت وہ ’لپ اسٹک انڈر مائی برقع‘ جیسی فلموں کو پروڈیوس کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایکتا کپور نے تاحال شادی نہیں کی، ان کی فلم ’لپ اسٹک انڈر مائی برقع‘ گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم میں کئی نیم برہنہ مناظر تھے، جس وجہ سے ابتداء میں اسے نمائش کی اجازت نہیں دی گئی تھی، تاہم بعد ازاں فلم سے کئی مناظر خارج کیے جانے کے بعد اسے ریلیز کی اجازت دی گئی۔

Happie bdayyyyyy my lil K

A post shared by Ekta Ravi Kapoor (@ektaravikapoor) on

تبصرے (1) بند ہیں

punam Apr 07, 2018 02:29am
Shadi ek bahot bari zumedari hai. Agr is zumedari ko utaha sakte ho to zarur shadi karo varna khnvare hi behter hai (better then divorce).