دفاتر جانے والے افراد کے لیے اپنے لباس کو مناسب طریقے سے پہننا کیریئر میں ترقی کا باعث بننے والے چند اہم عناصر میں سے ایک ہے۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈریس شرٹ کو پینٹ میں اڑسنے کا کونسا طریقہ درست ہے ؟ کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آج تک آپ غلط طریقے سے قمیض کو زیب تن کررہے ہوں۔

درحقیقت شرٹ کو اڑسنے کا انداز بہت معنی رکھتا ہے اور ناقص انداز سے اڑسنا پیٹ کے حصے کو بدنما بنانے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

تو اپنی شخصیت کو زیادہ سے زیادہ بہتر دکھانے کے لیے درست طریقہ کار جان لیں۔

قمیض کو جتنا ہوسکے نیچے کھینچیں

فوٹو بشکریہ وکی ہاؤ
فوٹو بشکریہ وکی ہاؤ

پہلے تو قمیض پہنیں اور پھر دامن کو پکڑیں اور زمین کی جانب کھینچیں، ایسا کرنے سے اوپری حصے میں اگر کوئی میٹریل ڈھلک رہا ہوگا تو وہ ٹائٹ ہوجائے گی اور زیادہ پروفیشنل لک نظر آئے گا۔

پینٹ چڑھائیں

بشکریہ وکی ہاؤ
بشکریہ وکی ہاؤ

قمیض کے بعد پینٹ تو پہنیں گے ہی، مگر اس کو چڑھانے کے دوران دامن کو پوری طرح پتلون میں ڈال کر بٹنوں والے حصے کو پتلون کی زپ کی لائن میں رکھیں۔

بیلٹ ضرور پہنیں

بشکریہ وکی ہاؤ
بشکریہ وکی ہاؤ

ضرورت نہ بھی ہو مگر جب شرٹ کو پینٹ کے اندر اڑسیں تو بیلٹ کو لازمی پہنیں، اور بیلٹ کے درمیانی حصے کو زپ اور قمیض کے بٹنوں والے حصے کی لائن میں رکھیں۔

شرٹ کو تھوڑا سا باہر نکال لیں

بشکریہ وکی ہاؤ
بشکریہ وکی ہاؤ

قمیض کے سائیڈ کے نچلے کونوں کو پکڑ کر معمولی سا حصہ باہر نکال لیں، ایک انچ کافی ہوگا۔

آخر میں ایک بار پھر جائزہ لیں

فوٹو بشکریہ وکی ہاؤ
فوٹو بشکریہ وکی ہاؤ

آخر میں جلدی سے جائزہ لیں، قمیض درست طریقے سے اڑسی ہوئی ہو تو قیمیض کے بٹنوں والا حصہ پینٹ کی زپ کی سیدھ میں ہوتا ہے، جیسے gig line بھی کہا جاتا ہے جبکہ بیلٹ کا بکل جسم کے درمیانی حصے یا gig line میں ہونا چاہئے یا کم از کم قریب تر ہونا چاہئے۔

تبصرے (0) بند ہیں