کراچی میں جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
22 اپريل 2018
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نامعلوم نوجوانوں کی جانب سے سرعام ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈان نیوز کے مطابق ہوائی فائرنگ کا واقعہ سائٹ کے علاقے میٹروول بلاک 4 کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔
ویڈیو میں نوجوانوں کو جدید اسلحے کیساتھ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تاہم، پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں