خیبرپختوا کے ضلع بنوں میں کوہاٹ چورنگی کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے کا سرچ آپریشن کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

اس دھماکے کے نتیجے میں اطراف میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دھماکے کا ہدف چورنگی کے قریب موجود پولیس کی گاڑی تھی، جسے دھماکے میں شدید نقصان پہنچا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں