دبئی کی یہ عمارت اپنی مثال آپ

18 مئ 2018
— فوٹو بشکریہ Archilovers
— فوٹو بشکریہ Archilovers

دبئی کو متعدد ایسی عمارات کے لیے جانا جاتا ہے جن کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، جیسے برج الخلیفہ، مگر وہاں اب ایسی بلڈنگ رواں سال عوام کے لیے کھولی جارہی ہے جو کہ دنگ کردینے والی ہے۔

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے آرکیٹیکٹ جیمز لا نے آئی پیڈ کی شکل کی عمارت کو ڈیزائن کیا جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

اس عمارت کو دی پیڈ کا نام دیا گیا ہے، جو کہ 2006 سے دبئی کے بزنس بے میں تعمیر ہورہی ہے اور رواں سال کے آخر میں اسے کھول دیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ Archilovers
فوٹو بشکریہ Archilovers

اس عمارت کی تعمیر ٹیکنالوجی، سافٹ وئیر اور تعمیراتی پہلوﺅں کے امتزاج سے کی گئی ہے اور ایسا اسٹرکچر تیار کیا گیا ہے جو وہاں رہنے والوں کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق ردعمل ظاہر کرے گا۔

24 منزلہ عمارت میں 231 'ذہین' اپارٹمنٹ ہوں گے جو کہ ورچوئل رئیلٹی پراجیکشن سے لیس ہوں گے اور دیواروں میں لوکیشنز بدلتی رہیں گی۔

فوٹو بشکریہ Archilovers
فوٹو بشکریہ Archilovers

سونے کے کمرے میں ایسے سنسر ہوں گے جو رہائشی افراد کی صحت کا رئیل ٹائم میں تجزیہ کرکے رپورٹس کو آئینے میں دکھائیں گے۔

یہ عمارت 6.5 ڈگری پیچھے کی طرف جھکی ہوئی ہے، جبکہ اس کے ڈیزائن میں آئی پیڈ کی نقل کا خیال رکھا گیا ہے۔

اسی طرح ائیر فلٹرز اور ورچوئل رئیلٹی والز کے ساتھ اسے بنانے والی کمپنی کو امید ہے کہ مستقبل میں اپارٹمنٹس میں ایسے فیچرز کا اضافہ ہوسکے گا جو کہ ایپل کے ایپ اسٹور سے ڈاﺅن لوڈ کیے جائیں گے۔

فوٹو بشکریہ Archilovers
فوٹو بشکریہ Archilovers

اس عمارت میں لائٹس کے لیے ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جو روشنی کا رنگ ڈوربیل، موبائل فون بجنے پر بدل دے گی یا کوئی پسندیدہ ٹی وی پروگرام شروع ہونے پر مخصوص رنگ کی لائٹ آن ہوجائے گی۔

فوٹو بشکریہ Archilovers
فوٹو بشکریہ Archilovers

اس میں موجود ایک فیچر آئی رئیلٹی کی مدد سے 62 مختلف عالمی مقامات سے دیواروں کو مزئین کیا جاسکے گا جبکہ ان دیواروں کو دوستوں اور گھروالوں سے ویڈیو چیٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

فوٹو بشکریہ Archilovers
فوٹو بشکریہ Archilovers

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں