ماہ صیام کے آخری عشرے کا آغاز، فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اپ ڈیٹ 05 جون 2018

ماہ صیام کاتیسرا اور آخری عشرہ شروع ہوتے ہی ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔

جہنم کی آگ سے نجات کے اس عشرے میں لیلۃ القدر بھی موجود ہے جس کے لیے مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

معتکفین سنت نبوی کی پیروی کرتے ہوئے اپنا زیادہ تر وقت خصوصی عبادات اور بخشش کی دعاؤں میں گزاریں گے۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بڑی تعداد میں مسلمان اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

اس سال بھی ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔

لاہور میں بادشاہی مسجد، جامعہ نعمیہ، جامعہ اشرفیہ اور داتا دربار مسجد سمیت چھوٹی بڑی مساجد میں بھی معتکفین آخری عشرے کی رحمتیں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔

داتادربار مسجد میں پچیس سو کے قریب معتکفین کے لیے سحر و افطار کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں بھی اعتکاف کے بڑے اجتماعات نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جناح مسجد برنس روڈ، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، گلزار حبیب مسجد سولجر بازار سمیت دیگر مساجد میں ہوتے ہیں۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں معتکفین افطار کے وقت کا انتظار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد کی فیصل مسجد میں معتکفین افطار کے وقت کا انتظار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
مسلمان اپنا ضروری ساز و سامان کے ہمراہ لاہور کی داتا دربار مسجد کی طرف جارہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
مسلمان اپنا ضروری ساز و سامان کے ہمراہ لاہور کی داتا دربار مسجد کی طرف جارہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
مسلمان اعتکاف کے دوران ذکر کی تسبیحات بھی پڑھتے ہیں — اے ایف پی
مسلمان اعتکاف کے دوران ذکر کی تسبیحات بھی پڑھتے ہیں — اے ایف پی
معتفکین اگلے 10 روز تک اللہ کی عبادت میں مشغول رہیں گے — فوٹو: اے ایف پی
معتفکین اگلے 10 روز تک اللہ کی عبادت میں مشغول رہیں گے — فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف کے دوران قرآن کی تلاوت کا اہتمام کیا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف کے دوران قرآن کی تلاوت کا اہتمام کیا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
فیصل مسجد میں معتکفین اعتکاف کے حوالے سے امام کی خصوصی ہدایات سن رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
فیصل مسجد میں معتکفین اعتکاف کے حوالے سے امام کی خصوصی ہدایات سن رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
معتکفین شوال کا چاند نظر آنے تک مسجد میں اللہ کی عبادت میں مشغول رہیں گے — فوٹو: اے ایف پی
معتکفین شوال کا چاند نظر آنے تک مسجد میں اللہ کی عبادت میں مشغول رہیں گے — فوٹو: اے ایف پی