چاند رات کی تیاریاں عروج پر

15 جون 2018

ملک بھر میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کل یعنی بروز ہفتہ عید الفطر کے اعلان کے بعد چاند رات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

اسلام آباد،لاہور اور کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کی مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد اْمڈ آئی جبکہ خریداروں کی گھبراہٹ بھی بڑھ گئی۔

کیونکہ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت، ملک بھر کے بازاروں میں رش عروج پر پہنچ گیا ہے۔

چاند رات کو خریداری کرنے میں تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مہنگائی بھی ہوتی ہے، مگر عید کی خوشی میں ان باتوں کو کوئی بھی خاطر میں نہیں لاتا — اے پی فوٹو

ایک طرف خریداری ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی دوسری جانب مہندی لگوانے کے لیے بھی اسٹالز پر رش موجود ہے — اے ایف پی فوٹو

اپنے آبائی گھروں کا رخ کرنے والے افراد کسی قسم کی مشکل سے نہیں ڈرتے چاہے شدید دھوپ میں بس کی چھت پر ہی کیوں نہ سفر کرنا پڑے — اے ایف پی فوٹو

اب تو میٹل کی چوڑیاں بھی مارکیٹ میں آگئی ہیں لیکن روایتی کانچ کی چوڑیاں آج بھی سب سے زیادہ کھنکتی ہیں — اے پی فوٹو

کراچی والوں کی شاپنگ بھی ابھی پوری نہیں ہوئی، بازار رات گئے تک کھلے ہیں، لوگ خریداری کیلئے چلے آ رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

لاہور میں یوں تو بہت سی مارکیٹوں میں چاند رات کو شاپنگ کے لئے آنے والوں کا رش ہوتا ہے مگر نئی انارکلی میں واقع بانو بازار کی اپنی ہی بات ہے — اے ایف پی فوٹو

کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کی مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد اْمڈ آئی — اے ایف پی فوٹو

خواتین ہوں یا مرد سب ہی اپنی من پسند اشیا کی خریداری کیلئے بازاروں میں موجود ہیں — اے ایف پی فوٹو

لاہور کی ایک مارکیٹ میں خریداروں کا رش کافی بڑھ گیا ہے — اے ایف پی فوٹو

عید الفطر کا تو دوسرا نام ہی میٹھی عید ہے تو مٹھائی کی دوکانوں پر رش بھی بڑھ جاتا ہے کیونکہ اب بھی بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کے گھر لے جانے کے لیے مٹھائی کا ہی انتخاب کرتے ہیں — اے پی فوٹو