الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا افشا ہونے کی خبر مسترد کرتے ہوئے بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی اس خبر کے تاثر کو غلط قرار دیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا افشا ہونے پر نادرا سے وضاحت طلب کی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ نادراکے حوالے سے تاحال تحریک انصاف کی کوئی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوئی۔

نادرا کو لکھا گیا الیکشن کمیشن کا خط
نادرا کو لکھا گیا الیکشن کمیشن کا خط

الیکشن کمیشن نے نادرا کو جو خط لکھا تھا وہ کسی اور حوالےسے تھا جس میں نادرا سے پوچھا گیا تھا کہ وہ وضاحت کرے کہ ایک اخبار میں مورخہ 25 اور 28 مئی 2018 کو انتخابی فہرستوں سے متعلق اعداد و شمار الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر کیسے شائع ہوگئے؟

واضح رہے کہ ڈان اخبار میں 25 اور 28 مئی کو انتخابی فہرستوں سے متعلق رپورٹ شائع ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے وضاحت کی کہ ووٹرز کا خفیہ ڈیٹا افشا نہیں ہوا، ووٹرز کی فہرستوں سے متعلق معلومات افشا ہوئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نادرا نے ووٹر لسٹ کے حوالے سے صوبائی سطح پر کچھ مسلم اور غیر مسلم افراد کے اعداد وشمار افشا کیے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے نادرا سے وضاحت طلب کی۔

خبر کی مزید تفصیل پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں