منتخب نمائندوں اور انتخابات کے حوالے سے کام کرنے والے غیر سرکاری ادارے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافین) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2013 کے مقابلے میں 2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ جات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں واضح کمی آئی ہے۔

2018 میں 5ہزار 4سو 71 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، جبکہ 2013 میں قومی اسمبلی کے لیے 7ہزار 9سو 96 افراد نے کاغذات جمع کروائے تھے، یوں 2ہزار 5سو 23 کاغذات نامزدگی گزشتہ انتخابات سے کم جمع ہوئے ہیں۔

سندھ اور اور پنجاب اس حوالے سے نمایاں ہیں، 2013 میں پنجاب سے 4ہزار 13 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جبکہ 2018 میں اس میں ایک ہزار 3سو 13 کاغذات نامزدگی کم جمع ہوئے، اور 2018 کے انتخابات کے لیے 2ہزار 7سو افراد نے کاغذات جمع کروائے۔

سندھ میں 2013 میں 2ہزار 7افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، 2018 میں ایک ہزار 3سو 46 افراد کے کاغذات جمع ہوئے، یوں 2013 کے مقابلے میں 2018 میں 6سو 61 کاغذات نامزدگی کم جمع ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں