نواز شریف کی والدہ محترمہ کو ادب سے بتانا چاہتا ہوں کہ ہم چاہیے فیصلے کی کتنی بھی مخالفت کریں، نواز شریف اپنی دولت کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے، اور الٹا مختلف قسم کی جعلی دستاویزات پیش کی، اس کا ایک ہی تدارک ہوسکتا ہے کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے اپنی اربوں کھربوں کی دولت پاکستان لے آئیں۔ یہ جب اپنی دولت پاکستان لے آئینگے تو ہم ان کو پھر اپنے سر آنکھوں پر بٹھائیں گے، یہ اپنی دولت واپس لائینگے تو ہم آصف زرداری، اسحاق ڈار، جہانگیر ترین، علیم خان، میاں منشا، سیف اللہ برادران، پرویز مشرف وغیرہ وغیرہ سے بھی کہہ سکیں گے کہ وہ بھی اپنی دولت وطن عزیز لے آئیں۔ احتساب اچھا ہے اوپر سے شروع ہوا، میرے خیال میں نواز شریف کو یہ مطالبہ کرنا چاہیے کہ باقی لوگوں کا بھی احتساب ہو یا مسلم لیگ کامیاب ہوکر غیر ممالک میں پڑی دولت کو پاکستان لانے کے لیے کام کریگی۔
تبصرے (1) بند ہیں