اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو کے مطابق مصنوعات سازی کی بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی سالانہ بنیادوں پر پیداواری شرح میں 2.76 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مذکورہ اضافے کو ’معمولی بہتری‘ تصور کیا گیا ہے اور خدشے کا اظہار کیا گیا کہ بڑی صنعتوں کی پیداواری شرح اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو رواں مالی سال میں اقتصادی ہدف کا حصول مشکل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں واضح کمی

مئی میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں 7.24 فیصد، الیکڑونکس میں 2.1 فیصد، کیمیکلز میں 3.75 فیصد، فرٹیلائزر میں 27.5 فیصد، لیدر مصنوعات میں 19.28 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات میں 56.95 فیصد نشوونما کی شرح کم رہی۔

واضح رہے کہ ایل ایس ایم مصنوعات سازی میں 80 فیصد شامل کرتی ہیں جبکہ 10.7 فیصد مجموعی طور پر کل جی ڈی پی کا حصہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

اس کے مقابلے میں مصنوعات سازی کی چھوٹی صنعتوں (ایس ایس ایم) نے ملک کی مجموعی پیداوار میں 13.7 فیصد شامل کیا جبکہ ماضی میں اس کی نشوونما کی شرح صرف 1.8 فیصد رہی تھی۔

وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مئی میں 36 مصنوعات میں پیداواری ہدف میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبائی بیورو شماریات نے بتایا کہ 65 مصنوعات میں 0.46 فیصد کمی رہی۔

آئل کمپنی ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے جاری 11 مصنوعات سے ایل ایس ایم گروتھ میں 1.22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

صنعت کے اعتبارسے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 18.6 فیصد، آٹوموبائل میں 15.32، فوڈ، مشروبات، تمباکو کی مصنوعات میں 16.28 فیصد، آئرن اور اسٹیل کی مصنوعات میں 13.47 فیصد، ربر کی مصنوعات میں 7.77 فیصد، نان مٹیلک منرل مصنوعات میں 7.39 فیصد، پیپر اور بورڈ میں 4.45 فیصد اور ٹیکسٹائل میں 0.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر کی 2 پروازوں کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا

کیمیکلزسیکٹر میں پینٹ اور وارنش صنعت سازی میں شرح پیداوار کے گراف میں غیر معمولی تنزلی دیکھنے میں آئی جو 4.11 فیصد گرا جبکہ کاسٹک سوڈا میں 20.17 فیصد اضافہ ہوا۔

فارماسیوٹیکل مصنوعات سازی میں سیرپ اور ٹیبلٹ کی شرح پیداوار میں 14.8 فیصد اور 5.09 فیصد بالترتیب کمی دیکھنے میں آئی تاہم کیپسول اور انجکشن کی پیداوار میں 20.68 اور 16.25 فیصد بالترتیب اضافہ ہوا۔

نان مٹیلک منرل مصنوعات میں سیمنٹ کی پیداوار میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔

کھانے پینے کی صنعت میں کوکنگ آئل کی پیداوار میں سب سے زیادہ 23.33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ویجیٹیبل گھی میں 2.89 فیصد اور چائے میں 0.98 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی۔


یہ خبر 21 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں