سرکاری ملازمین کے گوشوارے عوام کیلئے قابلِ رسائی بنا دیے گئے، شہری کسی بھی افسر کے سرکاری ملازمت میں شمولیت سے لے کر اب تک کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ دیکھ سکیں گے۔
اگلے دو سے تین سال میں اقتصادی ترقی تقریباً 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے اور اگر زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبے مضبوط رہے تو درمیانی مدت میں یہ 6 سے 7 فیصد تک بھی جا سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
سگریٹ فیکٹریوں اور گرین لیف تھریشنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے احکامات جاری، تمام چھوٹی بڑی کمپنیوں کو فیکٹریوں سے تیار مال نکالنے سے روک دیا گیا۔
کسٹمز انفورسمنٹ نے بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا، منشیات بس میں نصب انورٹرز میں چھپائی گئی تھی، کارروائی کے دوران مسلح شخص کی کسٹمز عملے پر اندھا دھند فائرنگ، نقصان نہیں ہوا۔
کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارے نے وزارتِ تجارت کی سمری کی منظوری دی جس کے تحت اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرِنو تشکیل کی جائے گی۔
افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت سمیت 9 ممالک کو پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کی جولائی تا ستمبر مدت میں 5.07 فیصد کمی کے ساتھ 1.011 ارب ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک
غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدی مالیت جولائی تا ستمبر 2025 میں 3.85 ارب ڈالر سے گھٹ کر 2.825 ارب ڈالر رہ گئی، چاول کی برآمدات میں کمی کا رجحان جولائی 2025 سے شروع ہوا، محکمہ شماریات
مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں بھی 6.79 فیصد کمی دیکھی گئی، یہ کمی بالخصوص پیٹرولیم مصنوعات کی کمزور طلب کو ظاہر کرتی ہے۔
اشیائی برآمدات کے برعکس خدمات کی برآمدات نے مالی سال 2026 کے آغاز سے ہی مثبت نمو ظاہر کی ہے، جولائی میں خدمات کی برآمدات میں سال بہ سال 18.27 فیصد اضافہ ہوا۔
ایف بی آر منصوبے کو حتمی شکل دے رہا ہے، سب سے زیادہ ٹیکس پنجاب سے اکٹھا ہونے کا امکان ہے، ٹیکس اتھارٹی کو وہاں سے عمل درآمد کا آغاز کرنا چاہیے، سینیٹر فیصل واڈا کا قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال
88 فیصد ریٹیل ٹرانزیکشنز ڈیجیٹلی کی جارہی ہیں، پاکستان کا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر 22 کروڑ 60 لاکھ اکاؤنٹس اور 4 کروڑ 60 لاکھ راست آئی ڈیز کی سہولت فراہم کر رہا ہے، پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ
یہ اظہار دلچسپی دنیا کے معروف وی اے ایس پیز کو دعوت ہے کہ وہ پاکستان کیلئے شفاف اور جامع ڈیجیٹل مالی مستقبل کی تعمیر میں شراکت کریں، وزیر مملکت بلال بن ثاقب
2030 تک ایس ایم ایز کی بدولت 70 فیصد سے زیادہ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، کانفرنس میں آذربائیجان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکیہ کے نمائندوں کی شرکت۔
کاروبار کی بندش اور حالیہ سیلاب کے اثرات کی وجہ سے سیلز ٹیکس کی مد میں کمی سامنے آئی، مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں بجلی و دیگر یوٹیلٹی بلز کی آمدنی میں بھی 39 ارب روپے کی کمی ہوئی۔
نظام کو بہترین عالمی طریقہ کار کے مطابق بنایا جائے، انسانی مداخلت کو کم کیا جائے، بندرگاہوں پر کارگو کلیئرنس کو بہتر بنایا جائے، کسٹمز اصلاحات پر اجلاس میں ایف بی آر کو ہدایات