سرفراز کی کپتانی میں قومی ٹیم کی پانچویں ٹرافی

23 جولائ 2018

پاکستان نے فخرزمان اور امام الحق کی شاندار بلے بازی کی بدولت زمبابوے کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 5-0 سے شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے سرفراز احمد کی قیادت میں پانچویں ایک روزہ سیریز کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے ٹرافی حاصل کرلی۔

پانچویں میچ میں فخر زمان نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

فخر زمان سے قبل ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک، انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ اور کیون پیٹرسن اور پاکستان کے بابر اعظم مشترکہ طور پر تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بلے باز تھے، جنہوں نے یہ سنگِ میل 21 اننگز میں مکمل کیا تھا۔

تاہم فخرزمان نے 18 اننگز میں ایک ہزار رنز بنا کر یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

فخر زمان اور امام الحق ایک روزہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی اوپننگ جوڑی بھی بن گئے، دونوں بلے بازوں کی جوڑی نے پانچ میچوں میں 71.71 کی اوسط سے 910 رنز بنائے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی اوپننگ جوڑی ڈیسمنڈ ہینز اور گورڈن گرینج نے بھارت کے خلاف 1989 میں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 58.80 کی اوسط سے 611 رنز بنائے تھے۔

فخر زمان نے 5 میچوں پر مشتمل سیریز میں 515 رنز بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکاڈ بھی اپنے نام کرلیا، اس سے قبل زمبابوے کے ہیملٹن مساکاڈزا نے کینیا کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل سیریز میں 467 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف کلین سوئپ کیا—فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف کلین سوئپ کیا—فوٹو: اے ایف پی
سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا—فوٹو:اے ایف پی
سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا—فوٹو:اے ایف پی
امام الحق نے ذمہ دارانہ بلےبازی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے 110 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی
امام الحق نے ذمہ دارانہ بلےبازی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے 110 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی
فخرزمان نے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے سمیت کئی ریکارڈز توڑ دیے—فوٹو:اے ایف پی
فخرزمان نے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے سمیت کئی ریکارڈز توڑ دیے—فوٹو:اے ایف پی
امام الحق نے سیریز میں دوسری سنچری بنائی—فوٹو: اے ایف پی
امام الحق نے سیریز میں دوسری سنچری بنائی—فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی باؤلرز زمبابوے کی پوری ٹیم کو آؤٹ نہ کرسکے—فوٹو:اے ایف پی
پاکستانی باؤلرز زمبابوے کی پوری ٹیم کو آؤٹ نہ کرسکے—فوٹو:اے ایف پی
زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 233 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی
زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 233 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی
زمبابوے کے ایلٹن چیگمبورا نے آؤٹ ہوئے بغیر 25 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی
زمبابوے کے ایلٹن چیگمبورا نے آؤٹ ہوئے بغیر 25 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی
زمبابوے کے کپتان مساکاڈزا 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو:اے ایف پی
زمبابوے کے کپتان مساکاڈزا 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو:اے ایف پی
سرفراز کی کپتانی میں قومی ٹیم نے پانچویں ٹرافی حاصل کی—فوٹو:اے ایف پی
سرفراز کی کپتانی میں قومی ٹیم نے پانچویں ٹرافی حاصل کی—فوٹو:اے ایف پی