پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کو سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز شائع کی جارہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔

ایک صارف کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اس کا کہنا تھا کہ اسے ایک سیاسی جماعت کے پولنگ کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ دوسری جماعت کے پولنگ کارڈ پر اسے ووٹ کی اجازت دے دی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں