کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب این اے حلقہ 249 میں ووٹ کی ازسرنو گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی.

واضح رہے کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واڈا نے شہبا زشریف کے مقابلے میں محض 718 ووٹ سے جیت اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی پارلیمنٹ سے 18ویں ترمیم میں تبدیلیاں کروائی جاسکتی ہیں، رضا ربانی

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے شہباز شریف کی جانب سے درخواست پیش کی لیکن ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق فیصل واڈا نے این اے 249 میں 35ہزار 344ووٹ، شہباز شریف نے 34 ہزار 626 اور تحریک لبیک پاکستان کے مفتی عابد مبارک نے 23 ہزار 981 ووٹ حاصل کیے تھے۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین مشن کی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع نہ ملنے پر تنقید

انہوں نے پیش کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فیصل واڈا نے 600 ووٹ کی برتری سے کامیابی حاصل کی جبکہ گنتی کے دوران 3 ہزار ووٹ مسترد کردیئے گئے۔

ریٹرننگ افسرکے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اگر ریٹرننگ افسر شہباز شریف کی درخواست منظور کرلیتے تو انتخابی عمل صاف اور شفاف ہوتا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ متعدد حلقوں میں مسلم لیگ (ن) جیتنے کی اپوزیشن میں تھی لیکن ’دھاندلی کے ذریعے شکست‘ دی گئی اور ووٹ گنتی کی درخواستوں پر بھی ’دباؤ‘ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کو مسترد کرتے ہیں،اپوزیشن میں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کرے گی کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ پارٹی کو برابری کی سطح پر سیاسی میدان فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں