اپنے جوان بیٹے کی کلاس فیلو ‘ایلا’

اپ ڈیٹ 05 اگست 2018

ای میل

فلم کو رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ کاجول جو 5 اگست کو اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، انہوں نے مداحوں کو جنم دن کا تحفہ دیتے ہوئے اپنی اگلی فلم کا ٹریلر جاری کردیا۔

اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘ہیلی کاپٹر ایلا’ میں کاجول ایک ایسی پر کشش خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو نوجوان بیٹے کی والدہ ہوتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں کاجول اپنے بیٹے کے ساتھ ان کی کلاس فیلو بھی بنتی ہیں۔

کاجول 3 سال بعد کسی فلم میں نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ
کاجول 3 سال بعد کسی فلم میں نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ

تقریبا ڈھائی منٹ دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں جہاں کامیڈی دیکھنے کو ملے گی وہیں اس میں بھرپور جذباتی مناظر بھی ملیں گے۔

فلم میں 20 سالہ اداکار ردھی سین نے 44 سالہ کاجول کے نوجوان بیٹے کا کردار ادا کیا ہے۔

‘ہیلی کاپٹر ایلا‘ کی کہانی گجراتی ڈرامے ‘بیٹا کاگدو‘ سے اخذ کی گئی ہے جسے آنند گاندھی نے تحریر کیا تھا۔

کاجول اپنے بیٹے کی کالج میں پڑھتی نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ
کاجول اپنے بیٹے کی کالج میں پڑھتی نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ

فلم کی کہانی بھی ماں اور بیٹے کے تعلقات کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی ہدایات پردیپ سرکار نے دی ہیں جب کہ اجے دیوگن نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کو رواں برس ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو رواں برس ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

فلم کی دیگر کاسٹ میں نیہا دھوپیا اور ٹوٹا رائے چوہدری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جذبات سے بھرپور اس فلم کو رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

‘ہیلی کاپٹر ایلا’ کاجول کی 3 کے وقفے سے آنے والی بولی وڈ فلم ہوگی، اس سے قبل وہ 2015 میں شاہ رخ خان کے ساتھ ‘دل والے’ میں نظر آئی تھیں۔