کسی بھی ملک کا قومی ترانہ اس کی شناخت مانا جاتا ہے، جس کے ساتھ قوم کے جذبات جڑے ہوتے ہیں۔

پاکستان کا قومی ترانہ بھی پاکستانی عوام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جو کہ قیام پاکستان کے 7 سال بعد سامنے آیا تھا جس کی دھن احمد غلام علی چھاگلہ نے مرتب کی تھی جبکہ شاعری حفیظ جالندھری کی تھی۔

قومی ترانہ کی اصل کہانی جانیں : قومی ترانہ: دھنم شاعری اور تنازعات

برسوں تک قومی ترانہ اسی دھن کے ساتھ ملک بھر میں بجایا جاتا تھا مگر بتدریج نوجوانوں نے اس میں کچھ جدت کی۔

ویسے تو سرکاری و نجی تقاریب یا ایونٹس میں قومی ترانہ 1954 والا ہی بجایا جاتا ہے مگر اب اس کے جدید ورژن بھی موجود ہیں، جن میں سے ایک گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو میں سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کوک اسٹوڈیو سیزن 10 کا قومی ترانے سے آغاز

اب اس ترانے کی دھن پہلی بار طبلے میں سامنے آئی ہے جو کہ عاموس خان کا کمال ہے۔

اسلام آباد کے رہائشی عاموس خان نے پہلی بار پاکستان کے قومی ترانے کو طبلے میں بجایا ہے اور سننے میں بھی انتہائی اچھا لگتا ہے۔

عاموس خان نے فیس بک پر قومی ترانے کو طبلے پر بجانے کی ویڈیو 10 اگست کو شیئر کی تھی جسے 25 ہزار سے زائد بار صرف ان کے اکاﺅنٹ پر دیکھا جا چکا ہے جبکہ 1400 بار شیئر ہوئی ہے۔

متعدد دوسرے فیس بک اکاﺅنٹس پر بھی یہ ویڈیو اپ لوڈ ہوکر وائرل ہوچکی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں