آزادی کے 71 سال اور پاکستانیوں کا جذبہ حب الوطنی تصاویر میں

اپ ڈیٹ 09 اگست 2019

پاکستانی قوم نے 72ویں یوم آزادی کو روایتی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا، شہر شہر قریہ قریہ بچے، جوان، بوڑھے اور خواتین جذبہ حب الوطنی سے سرشار نظر آئے۔

آزادی کا جشن موٹر سائیکلوں اور کاروں میں سوار پرجوش نوجوانوں نے گزشتہ رات سے ہی منانا شروع کردیا تھا، اس دوران نوجوان ہاتھوں میں پرچم اٹھائے سڑکوں پر نعرے بلند کرتے اور ملی نغمے گاتے نظر آئے۔

آزادی کا سورج وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا جس کے بعد تقریباً تمام نجی و سرکاری اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ملک بھر کی تقریباً تمام درس گاہوں میں بھی جشن آزادی منانے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں، بچوں سمیت اساتذہ نے بھی حصہ لیا اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔

پاکستان کی بھارت اور افغانستان سے ملنے والی سرحد ظور خم اور واہگہ بارڈر پر بھی جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارت اور افغانستان کی سرحدی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مٹھائیوں کا تبادلہ کیا گیا۔

صدر مملکت ممنون حسین اور نگراں وزیر اعلیٰ ناصر الملک نے بھی 14 اگست کو قوم سے علیحدہ علیحدہ خطاب کیا۔

مزار قائد پر مختلف اسکولوں کے طلبا نے حاضری دی  — فوٹو: اے پی

قائد کے مزار پر ہونے والی تقریب میں طالبات قومی پرچم تھامے آزادی کی خوشی منارہی ہیں — اے ایف پی

کراچی میں لوگ آزادی کے دن کی خوشی میں رقص کر رہے ہیں  — فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی میں پاکستانی نوجوان پاکستانی پرچم کے ساتھ سڑکوں پر گھوم رہے ہیں — فوٹو: اے پی

عوام کی بڑی تعداد نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ آزادی کے جشن منانے کے لیے ریلیاں نکالیں — فوٹو: اے پی

72 ویں آزادی کے دن پر لڑکی فیس پینٹنگ کروارہی ہے — فوٹو: اے پی

راولپنڈی میں عوام پاکستانی پرچم کے ساتھ ریلیوں میں شرکت کر رہے ہیں — اے پی

پاکستان نیوی کے فوجی جوان مزار قائد پر قومی ترانہ بجا رہے ہیں — فوٹو: اے پی

پاکستانی ونگ کمانڈر بلال بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے کمانڈنٹ سدیپ کو مٹھائی کا تحفہ پیش کر رہے ہیں — اے ایف پی

طلبا کی بڑی تعداد نے مزار قائد پر حاضری دی — فوٹو: اے پی

پاکستان نیوی کے نوجوان سلام پیش کر رہے ہیں — اے ایف پی

طورخم بارڈر پر افغان سرحدی فورسز خیبر رائفلز کے کمانڈنٹ کو مٹھائی کا تحفہ پیش کر رہے ہیں — فوٹو: سید علی شاہ

راولپنڈی میں نوجوان گاڑی میں پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے سیلفی لے رہے ہیں — فوٹو: اے پی