عید الضحیٰ کی تیاریاں کئی دنوں سے جوش و خروش سے جاری تھیں، اور آج پورے پاکستان میں عید قربان منائی جارہی ہے۔

اس دوران جہاں لوگ اللہ کی راہ میں قربانی کررہے ہیں وہیں ایک دوسرے کو مبارک باد دینے میں بھی پیچھے نہیں ہیں۔

اور اس ہی حوالے سے ہمارے پسندیدہ ستارے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دینا نہیں بھولے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پرستاروں کو عید کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ پیار بھرے پیغامات بھی دیے:

گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایک تصویر کے ذریعے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اداکار احسن خان نے بھی انسٹاگرام پر عید کی مبارکبا ایک تصویر کے ساتھ دی۔

A very happy Eid to everyone! #love #peace #eid #sacrifice

A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial) on

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے بھی عید کے موقع پر اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر بھارتی فنکار بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دینا نہیں بھولے۔

اداکارہ کرشمہ تنا نے فینز اور ان کی فیملی کو عید مبارک کہا۔

جبکہ مادھوری ڈکشٹ بھی اس موقع پر اپنے مداحوں کو لیے دعا گو رہیں۔

ارجن رامپال نے عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزیدار کھانے کھانے کا ذکر بھی کیا۔

امریکی فیشن ماڈل جی جی ہدید نے بھی تمام منانے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔

تبصرے (0) بند ہیں