کراچی: نومنتخب صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے موقع پر انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ گور سندھ عمران اسمٰعیل اور وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب

صدرِ ملکت نے مزار پر پھول چرھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی، جس کے بعد مہمانوں کی کتاب میں انہوں نے اپنے تاثرات بھی لکھے۔

ڈاکٹر عارف علوی صدرِ مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد جھنڈا لگی گاڑی میں مزارِ قائد آئے، جبکہ پاک بحریہ کے کیڈیٹس کے ساتھ روایتی انداز میں بابائے قوام کی آخری آرام گاہ تک پہنچے۔

یاد رہے کہ 4 سمتبر کو ہونے والے صدارت انتخاب میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عارف علوی نے 13 ویں صدر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

گزشتہ صدرِ مملک ممنون حسین کی مدِ ملازمت 8 سمتبر کو ختم ہوئی جس کے بعد 9 سمتبر کو ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے 13ویں صدرِ مملک کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک عارف علوی نے کراچی کا دروہ نہیں کیا تھا، تاہم یہ ان کا کراچی کا پہلا دورہ ہے جس میں انہوں نے مزارِ قائد پر حاضری دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں