شہادت امام حسین کی یاد میں 9 محرم کے جلوس کا انعقاد

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2018

ملک بھر میں مجالس عزا کے ساتھ 9 محرم الحرام کا جلوس، عزا داروں کی نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے اپنی منزلوں کو پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

کراچی کے نشتر پارک میں مجلس عزا کے بعد علم و ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جو نمائش، صدر، تبت سینٹر اور ایم اے جناح روڈ سے گزر کر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

لاہور میں مرکزی جلوس عزا امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوا جو خیمہ سادات پر غم خواران سیدالشہدا سیدہ فاطمہ زہرا کو ان کے لعل کا پرسہ دیتے ہوئے ختم ہوا۔

پشاور میں امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدر سے برآمد ہونے والا جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچا۔

اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس سیکٹر جی سکس میں امام بارگاہ اثنٰا عشری سے نماز ظہر کے بعد برآمد ہوا۔

پولیس کی نگرانی میں علمبردار جلوس کے ساتھ رواں دواں ہیں — فوٹو: اے پی پی
پولیس کی نگرانی میں علمبردار جلوس کے ساتھ رواں دواں ہیں — فوٹو: اے پی پی
لاہور میں بھی 9 محرم کے جلوس نکالا گیا — فوٹو: اے پی پی
لاہور میں بھی 9 محرم کے جلوس نکالا گیا — فوٹو: اے پی پی
پشاور میں جلوس کے راستے میں سبیل کا اہتمام کیا جارہا ہے — فوٹو: اے پی پی
پشاور میں جلوس کے راستے میں سبیل کا اہتمام کیا جارہا ہے — فوٹو: اے پی پی
جلوس کے راستے میں عزادار جھولے کی شبیہ کو بوسا دے رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
جلوس کے راستے میں عزادار جھولے کی شبیہ کو بوسا دے رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
حیدر آباد میں عزادار مرکزی جلوس میں سینہ کوبی کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
حیدر آباد میں عزادار مرکزی جلوس میں سینہ کوبی کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
اسلام آباد میں جلوس کے داخلی راستوں پر چیکنگ کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی پی
اسلام آباد میں جلوس کے داخلی راستوں پر چیکنگ کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی پی
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر مرکزی جلوس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو: اے پی پی
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر مرکزی جلوس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو: اے پی پی
لاہور میں جلوس کے راستے پر سبیل کا اہتمام کیا گیا ہے — فوٹو: اے پی پی
لاہور میں جلوس کے راستے پر سبیل کا اہتمام کیا گیا ہے — فوٹو: اے پی پی