پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح

20 اکتوبر 2018

محمد عباس کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 373رنز سے شکست دے کر سیریز 0-1 سے جیت لی۔

پاکستان نے ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے 538رنز کا ہدف دیا لیکن پوری مہمان ٹیم 164رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 10وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ سیریز میں 17وکٹیں لینے پر انہیں سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

نوجوان پاکستانی کرکٹرز سیریز کی ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو: اے ایف پی

ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کی صبح آسٹریلین کرکٹرز میدان میں اتر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

آسٹریلین کرکٹر ٹریوس ہیڈ نے 36رنز بنائے جبکہ میچ کے چوتھے دن سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان نے وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیے— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلین کرکٹر ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرنے کے بعد محمد عباس کا جارحانہ انداز— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلین اوپنر ایرون فنچ دفاعی شاٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے 31رنز بنائے— فوٹو: اے پی

امپائر آسٹریلین بلے باز ایرون فنچ کو ایل بی ڈبلیو قرار دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلین ٹیم کے کپتان صرف تین گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے— فوٹو: اے ایف پی

ایرون فنچ کو آؤٹ کرے کے بعد محمد عباس ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

مچل اسٹارک کو آؤٹ کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی

میچ میں 10وکٹیں لینے کے بعد محمد عباس سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

آخری آسٹریلین بلے باز جون ہولینڈ کے آؤٹ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

میچ اور سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلین کرکٹرز مایوس کھڑے ہیں— فوٹو: اے پی

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد قومی ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے پی