جب کسی کی منگنی ہوتی ہے تو خصوصاً لڑکیاں، اس یادگار موقع پر ہر طرح سے خوبصورت اور پرفیکٹ نظر آنا چاہتی ہیں اور اپنی خامیاں چھپانے کی کوشش کرتی ہیں۔

اور ایسا ہی کچھ ایک خاتون نے اس وقت کیا جب اس کے بوائے فرینڈ نے شادی کی پیشکش کی تو اس کے ناخن مینی کیور سے محروم تھے تو اس نے تصاویر میں منگنی کی انگوٹھی دکھانے کے لیے اپنے کزن کی خدمات حاصل کیں۔

اور یہ طریقہ کار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

مزید پڑھیں : اس وائرل فوٹو نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہن گھما دیئے

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ٹوئٹر صارف جینا نے اپنے کزن کے یادگار لمحے کی 2 تصاویر ٹوئیٹ کیں۔

ایک تصویر میں بہترین مینی کیور ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی جگمگا رہی ہے جو بظاہر شادی کی پیشکش قبول کرنے والی خاتون کی لگ رہی ہے، تاہم دوسری تصویر میں دکھایا گیا کہ درحقیقت جینا نے انگوٹھی اپنے ہاتھ میں پہن رکھی ہے اور اسے آگے بڑھ کر تصویر کے لیے پوز دیا ہے۔

جینا نے ٹوئٹ میں لکھا ' میری کزن کے بوائے نے اسے شادی کی پیشکش کی مگر اس کے ناخن بنے ہوئے نہیں تھے'۔

اس ٹوئٹر تھریڈ میں جینا نے اس مضحکہ خیز موقع کی تفصیلات بھی بیان کیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس کی کزن ڈائنا ایک نرس ہے اور اس نے کبھی مینی کیور نہیں کرایا، مگر اس کا بوائے فرینڈ ڈائنا کو ناخن بنوانے کا نہیں کہنا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بلڈ پریشر بڑھا دینے والی وائرل ویڈیو گیم

تو اس نے ڈائنا کو اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ کی تقریب منانے کے لیے قائل کیا اور اس دوران گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیشکش کی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ٹوئٹر پر کچھ لوگوں نے اشارہ کیا کہ خوش باش جوڑے کی تصویر لیتے ہوئے جینا کا فون کیمرہ درست سمت میں نہیں تھا جس پر اس نے پر مزاح ردعمل ظاہر کیا 'میں نے اپنی ہر ممکن بہترین کوشش کی اور ایک پھولوں کی خوفناک تصویر بھی اس دوران لی گئی'۔

ٹوئٹر پر اس تصویر کو اب تک 9 لاکھ سے زائد افراد لائیک جبکہ سوا 2 لاکھ کے قریب ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں