اس وائرل فوٹو نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہن گھما دیئے

26 فروری 2018
— فوٹو بشکریہ ماریسول ولنیوا  ٹوئٹر اکائونٹ
— فوٹو بشکریہ ماریسول ولنیوا ٹوئٹر اکائونٹ

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصاویر سامنے آتی ہیں جو بصری دھوکے کا باعث بن کر لوگوں کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیتی ہیں اور ایسی فوٹوز تیزی سے وائرل ہوجاتی ہیں۔

جیسے کبھی کوئی لباس آجاتا ہے جس کی رنگت لوگوں کے ذہنوں کو الجھن میں ڈال دیتی ہے جبکہ کبھی چپلیں اور بیگز بھی نظروں کو دھوکا دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں : اس ڈریس کا رنگ کیا ہے؟

اب ایسی ہی ایک اور وائرل فوٹو وائرل ہوئی ہے جس نے لوگوں کو بس اس الجھن میں ڈال دیا ہے کہ اس میں خاتون کی ایک ٹانگ نظر آرہی ہے یا دو۔

اسپین سے ایک ماڈل ماریسول ولنیوا نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ٹریک پینٹ پہنے ہوئے ایک نئے فیشن ٹرینڈ کا اظہار چاہتی تھیں۔

مگر لوگوں کی دلچسپی فیشن ٹرینڈ میں نہیں بلکہ اس بات پر مرکوز رہی کہ آخر اس فوٹو میں خاتون کی ایک ٹانگ نظر آرہی ہے یا دو۔

یہ بھی پڑھیں : اس تصویر میں کیا راز چھپا ہے؟

لوگوں کے ذہن اس الجھن میں بری طرح پھنس گئے، کچھ کا خیال تھا کہ وہ دو ٹانگیں تصویر میں دیکھ رہے ہیں۔

ایک شخص نے تو تصویر کو ایڈٹ کرکے واضح طور پر دو ٹانگوں کو دکھایا۔

دیگر افراد کو تصویر میں ایک ہی ٹانگ نظر آرہی ہے۔

تو آپ بھی تصویر دیکھ کر بتائیں کہ جواب کیا ہے۔

ویسے ماڈل نے خود بھی اس الجھن کا خاتمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر میں صرف ایک ٹانگ ہی نظر آرہی ہے۔

درحقیقت پینٹ پر بنی سفید پٹی کی وجہ سے یہ بصری دھوکا پیدا ہوا اور اس نے ایک ٹانگ کو دو میں تبدیل کردیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں