زرافہ کو بچانے کیلئے اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے والے نوجوان

13 نومبر 2018
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

افریقی ملک کانگو کے شہر لوبمباشی سے تعلق رکھنے والی ایک ریسکیو ٹیم نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ ایک پارک میں موجود زرافہ کے گلے میں تانبے کا تار پھنس گیا، جس کی وجہ سے اسے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جس کے بعد امدادی ٹیم سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس زرافہ کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ یہ افراد اس جانور کی مدد کرنا چاہتے تھے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زرافہ کو کنڑول کرنا کافی مشکل ہے اور زندہ حالت میں اسے زمین پر گرانا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ اس ریسکیو عملے میں موجود صرف ایک ہی شخص اس سے قبل زرافہ کو کنڑول کرسکا ہے۔

ویڈیو میں مزید دکھایا گیا کہ رسی کی مدد سے ریسکیو ٹیم نے زرافہ کو گرایا ضرور تاہم وہ پھر بھی ان کی کنڑول میں نہیں آئی۔

ریسکیو عملے کے افراد نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر اس زرافہ کی مدد کی، جبکہ ان کے پاس اس کی گردن پر پھنسے تانبے کے تار کو کاٹنے کے لیے بھی نہایت کم وقت تھا۔

اس موقع پر امدادی کارکنان نے ایسی ادویات کا بھی استعمال کیا، جس سے یہ زرافہ خود کو اور عملے کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

ایسے وقت میں جہاں لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنے سے ڈرتے ہیں وہیں ان کارکنان نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے اس زرافہ کی زندگی بچالی۔

تبصرے (0) بند ہیں