وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 23 نومبر کو حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آج کوئی ٹرین ایسی نہیں جو ایندھن کا خرچہ نہ نکال سکے اور ساتھ ہی عندیہ دیا کہ ریلوے کی ایک، ایک انچ زمین سے قبضہ ختم کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کے اعلیٰ افسر کا شیخ رشید کے ماتحت کام کرنے سے انکار

ریلوے میں ملازمت کے نئے مواقع سے متعلق وزیر ریلوے نے بتایا کہ ریلوے میں 11 ہزار آسامیوں کے لیے 21 نومبر کو اشتہارات دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں ریلوے منصوبے انتہائی اہم ہیں اس لیے سی پیک ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان سے متعلق کہا کہ 'وہ (ن) لیگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں نہیں جارہے‘۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید نے نئی پیش گوئی کردی

انہوں نے کہا کہ فالودہ والے کے سروں پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں، تاہم گندگی کی صفائی کے لیے 100 دن ناکافی ہیں۔

محکمہ ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ 100 دن تک اسی انتظامیہ کے ساتھ چلوں گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’اب تک 6 نئی ٹرینیں چلا چکے ہیں جبکہ بہت جلد 4 نئی ٹرینیں ٹریک پر آجائیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریلوے میں کرپشن کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں درخواست دیں گے جبکہ 11 ہزار خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کے بھتیجے کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینے پر احتجاج کی دھمکی

ان کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک طلبا کے لیے 50 فیصد رعایت ہو گی۔

معذور افراد سے متعلق انہوں نے وعدہ کیا کہ ٹرینوں میں معذور افراد کے لیے واش روم بنائے جائیں گے اور انہیں ٹرین پر سوار ہونے کے لئے سہولتیں دیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں