جشن عید میلاد النبیﷺ کی خوشیاں

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2018

پاکستان بھر میں یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے سلسلے میں پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر بڑی اور چھوٹی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں نذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں ملک کا قریہ قریہ، گلی گلی اور شہر شہر سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت کے مختلف علاقوں میں بھی یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ریلیوں اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔

فضائیں درود وسلام سے معطر رہیں اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشقان نے نعت کی صورت میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔

پاکستان کے شہر کراچی میں لوگ عید میلا النبی ﷺکے موقع پر ایک ریلی میں حصہ لے رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

جشن ولادت کی ایک ریلی میں عقیدت مند بچے خوبصورت لباس زیب تن کیے شریک ہیں —فوٹو: اے ایف پی

یمن میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب منعقد کی گئی —فوٹو: اے ایف پی

کراچی کی مقامی مسجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا—فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی ریلی میں بچے خوشی کا اظہار کررہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

مخصوص عربی لباس زیب تن کیے بچے ریلی میں شریک ہیں —فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں منعقد ریلی میں بچے نعرے لگا رہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں آقائے دوجہاںﷺ کے یوم ولادت کے موقعے پر اونٹوں کی ریلی نکالی گئی —فوٹو: اےایف پی

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کوئٹہ میں ایک ٹھیلے کو خصورتی سے سجایا گیا —فوٹو: اے ایف پی