آلوک ناتھ پرخاتون پروڈیوسر نے ریپ کا مقدمہ درج کروادیا

22 نومبر 2018
آلوک ناتھ الزامات کو مسترد کر چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
آلوک ناتھ الزامات کو مسترد کر چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ کے سنسکاری اداکار 65 سالہ آلوک ناتھ پر گزشتہ ماہ 9 اکتوبر کو لکھاری، پروڈیوسر اور ہدایت کار ونتا نندا نے ‘ریپ’ کا الزام عائد کیا تھا۔

ونتا نندا کا دعویٰ تھا کہ 90 کی دہائی میں بننے والے ڈرامے ’تارا‘ کی شوٹنگ کے دوران آلوک ناتھ نے انہیں ‘ریپ’ کا نشانہ بنایا۔

ساتھ ہی ونتا نندا نے آلوک ناتھ پر اسی ڈرامے کی اداکارہ نونین نشان کو بھی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

وننتا نندا کے بعد 11 اکتوبر کو مزید 2 اداکاراؤں نے بھی 62 سالہ اداکار پر ‘ریپ’ اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

’اینگری انڈین گوڈس‘ اور پیج تھری‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ سندھیا مردل نے الزام عائد کیا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں آلوک ناتھ نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

بعد ازاں اگرچہ آلوک ناتھ نے تمام اداکاراؤں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ونتا نندا کے ساتھ ریپ ہوا ہوگا، تاہم وہ انہوں نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنسکاری‘ آلوک ناتھ پر بھی ریپ اور ہراساں کرنے کا الزام

بعد ازاں شوہر پر الزامات عائد کیے جانے پر ان کی آلوک ناتھ کی اہلیہ اشو ناتھ بھی میدان میں آئی تھیں اور انہوں نے گزشتہ ماہ 15 اکتوبر کو ممبئی کی مقامی عدالت میں شوہر کے بے قصور قرار دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

آلوک ناتھ کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پولیس کو ریپ الزامات کی تحقیقات کا حکم دے۔

آلوک ناتھ الزامات کو جھوٹا قرار دے چکے ہیں—فوٹو: فیس بک
آلوک ناتھ الزامات کو جھوٹا قرار دے چکے ہیں—فوٹو: فیس بک

ساتھ ہی درخواست میں ونتا نندا پر جھوٹا الزام لگانے پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا۔

عدالت میں درخواست دائر ہونے کے بعد ونتا نندا نے بھی گزشتہ ماہ اکتوبر میں ممبئی کے اوشیواڑہ پولیس تھانے میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی شکایت درج کروائی تھی۔

تاہم اب انہوں نے 28 سال پہلے ہونے والے واقعے کے خلاف مقدمہ بھی درج کروادیا۔

مزید پڑھیں: آلوک ناتھ کی ’ریپ’ الزامات کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

ٹائمز ناؤ کے مطابق ونتا نندا نے آلوک ناتھ پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کروادیا، انہوں نے اداکار کے خلاف اوشیواڑہ تھانے میں 17 اکتوبر کو تحریری شکایت بھی درج کروائی تھی۔

مقدمہ درج کروانے کے بعد اپنے بیان میں ونتا نندا کا کہنا تھا کہ انہیں ممبئی پولیس اور ملکی عدالتی نظام پر یقین ہے، انہیں امید ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

آلوک ناتھ نے 1990 کے ٹی وی شو ’تارا‘کے سیٹ پر ریپ کیا، اداکارہ —فوٹو/ اسکرین شاٹ
آلوک ناتھ نے 1990 کے ٹی وی شو ’تارا‘کے سیٹ پر ریپ کیا، اداکارہ —فوٹو/ اسکرین شاٹ

مقدمہ درج ہونے کے بعد ونتا نندا نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال پرانے مقدمے کا مقدمہ درج کروانے کا مقصد آلوک ناتھ سے بدلا لینا نہیں بلکہ خود کو انصاف دلوانا ہے۔

مزید پڑھیں: جنسی ہراساں اور ریپ کے الزامات کے بعد آلوک ناتھ کو بڑا نقصان

ونتا نندا کے مطابق وہ سستی شہرت یا آلوک ناتھ سے کوئی بدلا نہیں چاہتیں بلکہ وہ اپنے خلاف ہونے والی غلط چہ مگوئیوں کو ختم کرنا اور انصاف چاہتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ حیران ہیں کہ آلوک ناتھ کی اصلیت آنے کے بعد بھی ان کی بیوی نے ان کا ساتھ دیا۔

اداکارہ و پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ جب تک خواتین اپنے رویے نہیں بدلیں گی، تب تک دوسری خواتین کو انصاف نہیں ملے گا اور نہ ہی مرد حضرات میں تبدیلی آئے گی۔

ونتا نندا نے 20 نومبر کو مقدمہ درج کروایا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
ونتا نندا نے 20 نومبر کو مقدمہ درج کروایا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں