ونتا نندا نے 20 نومبر کو ریپ کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
ونتا نندا نے 20 نومبر کو ریپ کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

بولی وڈ کے سنسکاری اداکار 65 سالہ آلوک ناتھ پر گزشتہ ماہ 9 اکتوبر کو لکھاری، پروڈیوسر اور ہدایت کار ونتا نندا نے ‘ریپ’ کا الزام عائد کیا تھا۔

ونتا نندا کا دعویٰ تھا کہ 90 کی دہائی میں بننے والے ڈرامے ’تارا‘ کی شوٹنگ کے دوران آلوک ناتھ نے انہیں ‘ریپ’ کا نشانہ بنایا۔

ساتھ ہی ونتا نندا نے آلوک ناتھ پر اسی ڈرامے کی اداکارہ نونین نشان کو بھی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

بعد ازاں اگرچہ آلوک ناتھ نے تمام اداکاراؤں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ونتا نندا کے ساتھ ریپ ہوا ہوگا، تاہم وہ انہوں نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیا ہوگا۔

آلوک ناتھ پر الزامات کے بعد ان کیاہلیہ اشو ناتھ بھی میدان میں آئی تھیں اور انہوں نے گزشتہ ماہ 15 اکتوبر کو ممبئی کی مقامی عدالت میں شوہر کے بے قصور قرار دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

آلوک ناتھ کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پولیس کو ریپ الزامات کی تحقیقات کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنسکاری‘ آلوک ناتھ پر بھی ریپ اور ہراساں کرنے کا الزام

آلوک ناتھ کی اہلیہ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کرائے جانے کے بعد ونتا نندا نے گزشتہ ماہ 17 اکتوبر کو ممبئی پولیس کو ریپ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی۔

ونتا نندا کے مطابق آلوک ناتھ نے ٹی وی شو ’تارا‘ کے سیٹ پر ریپ کیا—فوٹو/ اسکرین شاٹ
ونتا نندا کے مطابق آلوک ناتھ نے ٹی وی شو ’تارا‘ کے سیٹ پر ریپ کیا—فوٹو/ اسکرین شاٹ

ونتا نندا کی درخواست کے تین ہفتوں بعد رواں ماہ 20 نومبر کو ممبئی کی آشیواڑا پولیس نے آلوک ناتھ کے خلاف تعزیرات ہند کی شق 376 کے تحت ریپ کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

وننتا نندا کی درخواست پر ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر 28 سال بعد مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ونتا نندا کو ریپ ثابت کرنے کے لیے اپنا میڈیکل چیک اپ کروانا پڑے گا۔

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لکھاری و پروڈیوسر ونتا نندا نے صحافی برکھا دت سے خواتین کے حوالے سے ہونے والے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں ریپ ثابت کرنے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: آلوک ناتھ کی ’ریپ’ الزامات کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

ونتا نندا نے بتایا کہ اگرچہ ان کی درخواست کے 3 ہفتوں بعد آلوک ناتھ کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا، تاہم اب انہیں پتہ چلا ہے کہ وہ ریپ کو ثابت کرنے کے لیے میڈیکل چیک اپ سے گزریں گی۔

آلوک ناتھ الزامات کو جھوٹا قرار دے چکے ہیں—فوٹو: فیس بک
آلوک ناتھ الزامات کو جھوٹا قرار دے چکے ہیں—فوٹو: فیس بک

ونتا نندا کے مطابق انہوں نے ایک پیپر میں پڑھا، جس میں پولیس والوں نے کہا تھا کہ وننتا نندا کو ’ریپ‘ ثابت کرنے کے لیے اب بھی یعنی 20 سال گزر جانے کے باوجود میڈیکل چیک اپ کروانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آلوک ناتھ پرخاتون پروڈیوسر نے ریپ کا مقدمہ درج کروادیا

وننتا نندا نے میڈیکل چیک اپ کے حوالے سے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آلوک ناتھ کے خلاف کبھی بھی مقدمہ درج نہ کرواتیں، اگر اداکار ان سے معافی مانگتے۔

وننتا نندا کا کہنا تھا کہ وہ آلوک ناتھ کے گھر بھی گئی تھیں اور ان کی اہلیہ کے سامنے ان کے شوہر کے حوالے سے بات بھی کی، تاہم آلوک ناتھ کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے کرتوتوں پر افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے ان پر برہمی کا اظہار کیا۔

ونتا نندا کے مطابق اگر آلوک ناتھ کی اہلیہ ان کا ساتھ دیتیں اور اپنے شوہر کے خلاف ایکشن لیتیں تو وہ پولیس میں مقدمہ درج نہیں کرواتیں، تاہم وہ آلوک ناتھ کی اہلیہ کی جانب سے تعاون نہ کرنے کے بعد مقدمہ درج کروانے پر مجبور ہوئیں۔

ریپ 1990 کے بعد ہوا—فائل فوٹو: فیس بک
ریپ 1990 کے بعد ہوا—فائل فوٹو: فیس بک

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں