شاہد آفریدی کی ٹی ٹین لیگ میں جارحانہ بلےبازی

02 دسمبر 2018

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ٹی ٹین لیگ کا دوسرا ایڈیشن اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے جہاں فائنل میں پختونز اور ناردرن واریئرز مدمقابل ہوں گے۔

شاہد آفریدی کی قیادت میں پختونز پہلے ایلی مینیٹر میں ناردرن واریئرز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی تاہم ناردرن واریئرز نے میراٹھا عربینز کو باآسانی شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے صرف 17 گیندوں پر 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔

واریئرز نے دوسرے میچ میں ولجوئین، وہاب ریاض اور آندرے رسل کی بہترین کارکردگی کے باعث باآسانی کامیابی حاصل کرکے پختونز کے ساتھ ایک اور مقابلے کے لیے فائنل میں جگہ بنائی۔

میراٹھا عربینز میں الیکس ہیلز، کامران اکمل، براوو، برینڈن ٹیلر جیسے بلے باز شامل تھے لیکن وہ خاطر خوا کارکردگی نہ دکھا سکے۔

پختونز نے ناردرن واریئرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی—فوٹو:پختون  ٹیم ٹویٹر

شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:پختون  ٹیم ٹویٹر

پختونز کے شائقین کی بڑی تعداد میدان میں موجود تھی—فوٹو:پختون  ٹیم ٹویٹر

شاہد آفریدی نے 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59 رنز بنائے—فوٹو:پختون  ٹیم ٹویٹر

شاہد آفریدی اہم میچ میں ٹاس نہ جیت سکے—فوٹو:پختون  ٹیم ٹویٹر

ناردرن واریئرز نے دوسرے کوالیفائر میں میراٹھا عربینز کو شکست دے دی—فوٹو:ناردرن واریئرز ٹویٹر

میراٹھا عربینز کو ناردرن واریئز نے باآسانی شکست دی—فوٹو:میراٹھا عربینز ٹویٹر

تیسرے نمبر کے میچ کے لیے میراٹھا عربینز کا مقابلہ بنگال ٹائیگرز سے ہوگا—فوٹو:میراٹھا عربینز

میراٹھا عربینز کی حوصلہ افزائی کے لیے بولی ووڈ اداکار بھی شارجہ میں موجود تھے—فوٹو: میراٹھا عربینز