’عقل مند سے نقل مند‘ بننے والے عمران ہاشمی

12 دسمبر 2018
فلم اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی—فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی—فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ٹیلنٹڈ اداکاروں میں کیا جاتا ہے، جن کی آنے والی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم ’چیٹ انڈیا‘ کی کہانی بھارتی تعلیمی نظام کے موضوع پر مبنی ہے۔

اس فلم میں عمران ہاشمی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ فلم کی ہدایات سومک سین دے رہے ہیں۔

2 منٹ پر مبنی اس ٹریلر میں دکھایا گیا کہ عمران ہاشمی ایک ایسے ایجنٹ کا کردار نبھا رہے ہیں جو امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے پیسے وصول کرکے غریب طلبہ کی جیب بھرتے ہیں اور انہیں کم عقل مند بچوں کی جگہ بیٹھ کر امتحان دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران ہاشمی کی اگلی فلم بھارتی تعلیمی نظام میں کرپشن پر مبنی

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں عمران ہاشمی کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس فلم کا اسکرپٹ اور نام چیٹ انڈیا کافی پاورفل ہے، یہ ایسی چند بہترین کہانیوں میں سے ایک ہے جسے پڑھنے کا مجھے موقع ملا، اور میں ایک ایسی فلم جو میرے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ہوگی میں کام کرنے کے لیے بےحد پرجوش ہوں‘۔

عمران ہاشمی ٹی سیریز اور ایلپسز کمپنی کے ساتھ اس فلم کی مشترکہ پروڈکشن بھی کررہے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار سومک سین کا بھی دعویٰ تھا کہ یہ فلم ہر بھارتی طلبہ کے لیے ہوگی جو بہترین نتائج لانے کے پریشر میں مبتلا ہے۔

فلم اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں