انگریز فوج سے لڑتی اور عوام سے پیار کرتی ‘جھانسی کی رانی’

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2018
فلم کو آئندہ ماہ ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو آئندہ ماہ ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

ولی وڈ کوئین کنگنا رناوٹ گزشتہ کئی ماہ سے اپنی آنے والی فلم ’منی کارنیکا: جھانسی کی رانی‘ کی وجہ سے خبروں میں تھیں۔

ان کی یہ فلم گزشتہ 3 سال سے تکمیل کے مراحل میں تھی، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ان کی یہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

طویل انتطار اور کئی تنازعات کے بعد اب فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں نہ صرف فلم کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، بلکہ یہ بھی بتایا گیا کہ فلم کی ہدایات کس نے دی ہیں۔

اس فلم کی ہدایات کے حوالے سے بھی کئی تنازعات سامنے آئے تھے، اطلاعات تھیں کہ کنگنا رناوٹ نے فلم کے پہلے ہدایت کار کرش کو الگ کرکے ہدایت کاری پر خود قبضہ کرلیا۔

ساتھ ہی خبریں بھی تھیں کہ کنگنا رناوٹ کے خراب رویے کی وجہ سے فلم کے مرکزی اداکار سونو سود نے بھی فلم کو چھوڑ دیا۔

کنگنا رناوٹ پہلی بار جنگجو کا کردار ادا کریں گی—اسکرین شاٹ
کنگنا رناوٹ پہلی بار جنگجو کا کردار ادا کریں گی—اسکرین شاٹ

ان خبروں کے بعد اگرچہ کنگنا رناوٹ نے واضح کیا تھا کہ وہ فلم کی ہدایت کارہ نہیں، تاہم اب فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ان کا یہ بھانڈا بھی پھوٹ گیا اور ٹریلر میں ان کا نام بطور ہدایت کار بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ کے رویے سے تنگ آکر اداکار نے فلم چھوڑ دی؟

کنگنا رناوٹ نہ صرف اس فلم کی مرکزی اداکارہ یعنی جھانسی کی رانی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، بلکہ انہوں نے اس فلم کی ہدایات دینے سمیت انہیں پروڈیوس بھی کیا ہے۔

اگرچہ فلم کے مرکزی ہدایت کار رادھا کرشنا جگرل مودی ہیں، تاہم کنگنا رناوٹ بھی اس فلم کی شریک ہدایت کارہ ہیں۔

فلم میں سینیئر اداکار کام کرتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ
فلم میں سینیئر اداکار کام کرتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ

یہی نہیں بلکہ ٹریلر میں فلم کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا، جس کے تحت اب اس فلم کو آئندہ برس 25 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

تین منٹ سے زائد دورانیے کے ٹریلر میں کنگنا رناوٹ کو جھانسی کی رانی بنتے اور پھر جھانسی کی حفاظت کے لیے انگریزوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دیش اور آزادی کی خاطر انگریز فوج سے لڑتی ‘جھانسی کی رانی’
کنگنا رناوٹ فلم میں پیار کرنے والی رانی بھی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ
کنگنا رناوٹ فلم میں پیار کرنے والی رانی بھی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں کنگنا رناوٹ کو بیک وقت چار چار انگریز فوجی اہلکاروں سے تلواروں کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس فلم پر بھی دپیکا پڈوکون کی فلم ‘پدماوت’ کی طرح تنازعات جاری ہیں، فلم پر جھانسی کی رانی کے پیروکار برہمن گروپ نے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پدماوت‘ کے بعد کنگنا کی فلم ’منی کارنیکا‘ پر تنازع

ریاست راجستھان کے برہمن گروپ ’سروا برہمن مہاسابھا‘ نے الزام عائد کر رکھا ہے کہ فلم میں ان کی رانی یعنی ’جھانسی کی رانی‘ کے نامناسب سین ہیں۔

ٹریلر میں کنگنا بچی کو ساتھ لے کر لڑتی دکھائی دیں—اسکرین شاٹ
ٹریلر میں کنگنا بچی کو ساتھ لے کر لڑتی دکھائی دیں—اسکرین شاٹ

برہمن گروپ نے فلم کی ٹیم کو وارننگ دے رکھی ہے کہ فلم سے جھانسی کی رانی کے انگریزوں کے ساتھ فلمائے گئے رومانوی مناظر خارج کیے جائیں، دوسری صورت میں بھارت بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب کنگنا رناوٹ اور فلم کی ٹیم نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ فلم میں جھانسی کی رانی اور انگریز کے درمیان کوئی رومانوی سین نہیں ہے۔

اس فلم میں کنگنا رناوٹ نے جھانسی کی رانی کا کردار ادا کیا ہے، جب کہ دیگر کاسٹ میں کل بھوشن کھربندا، ڈینی ڈینگزوپا اور وبھاو تتوادی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں