سرفراز اور ڈیو پلیسی نے مل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

28 دسمبر 2018
سنچورین ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور فاف ڈیو پلیسی دونوں نےپیئر حاصل کیا— فائل فوٹو
سنچورین ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور فاف ڈیو پلیسی دونوں نےپیئر حاصل کیا— فائل فوٹو

پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کپتانوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی سرفراز احمد کی ناکامیوں کا سلسلہ برقرار رہا اور ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر پویلین لوٹے۔

اسی طرح جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی کے لیے بھی یہ ٹیسٹ انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے اچھا ثابت نہ ہوا اور وہ بھی دونوں اننگز میں کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین سدھار گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 6وکٹوں سے شکست

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اس بدترین کارکردگی کے ساتھ ہی مشترکہ طور پر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں ’پیئر‘ حاصل کیا ہو یعنی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہوں۔

سرفراز احمد نے میچ میں ’صفر کا پیئر‘ حاصل کیا اور یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستان کے چوتھے کپتان بن گئے۔

سرفراز سے قبل پاکستان کے جو تین کپتان ٹیسٹ میچ میں پیئر کا شکار ہوئے ان میں امتیاز احمد، راشد لطیف اور وقار یونس شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں