معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی—فوٹو: شٹر اسٹاک
معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی—فوٹو: شٹر اسٹاک

امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس کے خصوصی افراد کے ایک ہسپتال میں ایک دہائی سے کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا۔

کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد مقامی پولیس نے فوری طور پر خاتون کے ساتھ ریپ اور جنسی چھیڑ خانی کی تفتیش شروع کردی ہے، جب کہ ہسپتال کے حوالے سے کئی سنگین معاملات سامنے آئے ہیں۔

امریکا کے مقامی نشریاتی ادارے ’اے زیڈ فیملی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فینکس شہر کے جنوب میں واقع ہیسنڈا ہیلتھ کیئر میں گزشتہ 10 سال سے کوما میں مبتلا خاتون نے گزشتہ ماہ 29 دسمبر کو صحت مند بچے کو جنم دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش سے قبل ہسپتال کا عملہ خاتون کے حاملہ ہونے سے بے خبر تھا، جب کہ بچے کی پیدائش کے بعد نہ صرف ہسپتال عملہ بلکہ عام افراد بھی حیران رہ گئے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایک دہائی سے کوما میں رہنے والی خاتون کے ہاں بچہ کس طرح پیدا ہوا، تاہم پولیس نے خاتون کے ریپ اور جنسی طور پر چھیڑ چھاڑ جیسے معاملات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ہیسنڈا ہیلتھ کیئر نے بھی تفتیش شروع کردی1فوٹو: گیپارڈٹ ڈیلی
ہیسنڈا ہیلتھ کیئر نے بھی تفتیش شروع کردی1فوٹو: گیپارڈٹ ڈیلی

ہسپتال انتظامیہ نے پولیس اور مقامی نشریاتی اداروں کو بتایا کہ بچے کو جنم دینے والی خاتون انتہائی سیکیورٹی میں تھیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے متعدد افراد تعینات تھے۔

کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد اسی ہسپتال میں داخل دیگر مریضوں کے ورثاء بھی پریشان ہوگئے اور ہسپتال کے حوالے سے کئی انکشافات سامنے آنے لگے ہیں۔

’اے زیڈ فیملی‘ نے ہی اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر سننے کے بعد اسی ہسپتال میں داخل دیگر مریضوں کے ورثاء نے بھی ہیلتھ کیئر انتظامیہ کی غفلت کے بارے میں بولنا شروع کردیا۔

ایک خاتون نے ہسپتال میں کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر سننے کے بعد ہیلتھ کیئر میں داخل اپنی بچی کی حفاظت کے لیے خدشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ خبر سننے کے بعد ان پر سکتا طاری ہوگیا۔

ان کے مطابق ان کی بیٹی بھی ایک دہائی قبل اسی ہسپتال میں داخل ہوئی، جہاں آج تک وہ داخل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو اچانک ہونے والے دماغی مرض کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

دوسری واشنگٹن پوسٹ نے ابھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہیلتھ کیئر سینٹر میں کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد کئی خبریں سامنے آنے لگی ہیں اور ہسپتال عملے کی جانب سے غفلت اور وہاں مریضوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی باتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ہسپتال کو 50 سال قبل بنایا گیا تھا اور یہاں پر خصوصی امراض میں مبتلا افراد زیر علاج ہیں۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسی ہسپتال میں داخل مریضوں کے ورثا پہلے بھی جنسی طور پر چھیڑ چھاڑ کی شکایات کر چکےہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں