رنویر سنگھ نے گھر داماد بننے کا فیصلہ کر لیا

19 جنوری 2019
رنویر اور دیپکا نے گزشتہ سال 14 اور 15 نومبر کو شادی کی تھی— فائل فوٹو
رنویر اور دیپکا نے گزشتہ سال 14 اور 15 نومبر کو شادی کی تھی— فائل فوٹو

گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے معروف بالی وڈ اداکاروں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون کی شادی کی خبریں کافی عرصے تک میڈیا کی زینت بنتی رہیں اور اب ایک عرصے بعد یہ جوڑا پھر سے شہ سرخیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

شادی کے بعد دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ ایک ہی گھر میں زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ گھر رنویر سنگھ کا نہیں بلکہ دیپکا کا ہے۔

جی ہاں، رنویر سنگھ نے گھر داماد بننے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ شادی کے بعد دیپکا کے گھر میں رہیں گے جس کی انہوں نے وجہ بھی بیان کردی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق رنویز نے کہا کہ ہم نے میرے گھر کے بجائے دیپکا کے گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ انہیں ان کے گھر سے محروم نہیں کرنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسی شادی کو دیکھتے ہوئے پلا بڑھا جس میں ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر شادی کو کامیاب بنانے کو ضروری سمجھا گیا کیونکہ شادی ایک بندھن ہے۔

بالی وڈ کے باجی راؤ نے کہا کہ مجھے سب سے مناسب یہی لگا کہ میں دیپکا کے گھر میں منتقل ہو جاؤں کیونکہ وہ وہاں مطمئن ہے اور میں نے ہمیشہ انہیں ترجیح دینے کی کوشش کی۔

البتہ مذکورہ رپورٹ میں ساتھ ساتھ اس بات کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ شادی شدہ اب اپنی رہائش کے لیے ایک بڑا گھر ڈھونڈ رہا ہے۔

یاد رہے کہ رنویر اور دیپکا نے گزشتہ سال 14 اور 15 نومبر کو شادی کی جس کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہوئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں