باؤلنگ ٹیسٹ نہ دینے پر آئی سی سی نے بھارتی باؤلر پر پابندی لگا دی

28 جنوری 2019
امبتی رائیڈو بنیادی طور پر مڈل آرڈر بلے باز اور پارٹ ٹائم باؤلر ہیں— فوٹو: اے ایف پی
امبتی رائیڈو بنیادی طور پر مڈل آرڈر بلے باز اور پارٹ ٹائم باؤلر ہیں— فوٹو: اے ایف پی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ نہ دینے پر بھارتی کرکٹر امبتی رائیڈو کے انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی۔

رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران امپائرز نے امبتی رائیڈو کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔

پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد گورننگ باڈی کے قوانین کے تحت رائیڈو کو 14 روز کے اندر باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دینا تھا لیکن انہوں نے نہیں دیا۔

کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی نے کہا کہ جب تک بھارتی کرکٹر ٹیسٹ دے کر اپنے ایکشن کو کلیئر نہیں کرتے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ پر پابندی عائد ہو گی تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بائولنگ کر سکتے ہیں۔

امبتی رائیڈو بنیادی طور پر مڈل آرڈر بلے باز ہیں لیکن پارٹ ٹائم باؤلنگ بھی کرتے ہیں اور جس میچ میں باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا اس میں انہوں نے دو اوورز میں 13رنز دیے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں