ایپل کا ری فربشڈ آئی فون ایکس اب کم قیمت میں دستیاب

05 فروری 2019
آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ ایپل

اگر تو آپ ایپل کے پہلے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس آئی فون ایکس خریدنے کے خواہش مند ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب یہ ڈیوائس 899 ڈالرز (ایک لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے کافی سستا خریدنا ممکن ہے۔

مگر بس ایک مسئلہ ہے کہ یہ فون دوبارہ مرمت یا ری فربشڈ کرکے فروخت کیے جارہے ہیں۔

میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے حال ہی میں 2017 کے فلیگ شپ آئی فون ایکس کے ری فربشڈ ورژن فروخت کے لیے پیش کیے ہیں۔

مزید پڑھیں : ایپل کا آئی فون ایکس سمیت 3 آئی فونز ختم کرنے کا اعلان

یہ ڈیوائس 2 ورژن میں دستیاب ہے جس میں 999 ڈالرز کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 769 ڈالرز (ایک لاکھ 7 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح 1049 ڈالرز کا 256 جی بی اسٹوریج والا آئی فون ایکس 899 ڈالرز (ایک لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ ایپل

یقیناً آپ مارکیٹ میں استعمال شدہ آئی فون ایکس اس سے زیادہ کم قیمت میں کرید سکتے ہیں مگر یہ مت بھولیں کہ فربشڈ آئی فونز کمپنی کے ٹیسٹ کردہ اور دوبارہ پیک کرکے دیئے جاتے ہیں جن کے ساتھ ایپل کی ایک سال کی وارنٹی بھی ہوتی ہے۔

یہ فربشڈ فون ایپل کے امریکا اور برطانیہ کے اسٹورز میں دستیاب ہیں۔

ری فربشڈ فونز کی یہ قیمتیں کم نہیں مگر 899 اور 1049 ڈالرز والے فونز کے حوالے سے کمپنی کافی رعایت دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس یا آئی فون 10، اصل نام کیا ہے؟

اور جہاں تک فیچرز کی بات ہے تو آئی فون ایکس لگ بھگ گزشتہ سال کے آئی فون ایکس ایس جیسا ہی ہے جو کہ ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ، نوچ اسکرین ڈسپلے، ایپل فیس آئی ڈی ٹیکنالوجی جیسے فیچرز سے لیس ہے۔

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

یقیناً اس میں ایپل کا نیا اسمارٹ فون پراسیسر اور چند دیگر فیچرز نہیں مگر پھر بھی یہ بہت طاقتور ڈیوائس ہے جسے صارفین نے پسند بھی بہت کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں