سعودی ولی عہد کا تاریخی دورہ پاکستان

اپ ڈیٹ 18 فروری 2019

سعودی ولی محمد بن سلمان تاریخی دورے پر اتوار کی شب پاکستان پہنچے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان 20ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

محمد بن سلمان پاکستان پہنچے تو پاکستانی حدود میں ان کے طیارے کے داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ہی شاہی مہمان کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔

نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی کابینہ کے وزرا نے سعودی ولی عہد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس کے بعد مہمان خصوصی کو وزیر اعظم ہاؤس لے جایا گیا، جہاں سعودی ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے اور پھر محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس سے عمران خان اور سعودی ولی عہد دونوں نے خطاب کیا۔

سعودی ولی عہد کے دورے کے دوسرے دن سینیٹ چیئرمین نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے سعودی شہزادے کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا۔

محمد بن سلمان نے اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی الگ ملاقات کی۔

بعد ازاں ایئرپورٹ پر وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مشترکہ طور پر مختصر پریس کانفرنس بھی کی۔

اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے سعودی ولی عہد کو الوداع کیا۔

وزیر اعظم، آرمی چیف، وفاقی وزرا نے سعودی ولی عہد کو الوداع کیا — فوٹو: پی آئی ڈی

سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر جڑواں شہروں خصوصاً اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے— تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

ایوان بالا سینیٹ کی عمارت پر محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغام کا حامل بورڈ آویزاں ہے— فوٹو: اے ایف پی

سعودی ولی عہد کو لے کر آنے والے طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے انہیں اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا تھا— تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل سیکیورٹی اقدامات کے تحت ویڈ زون میں آنے والی ایک گاڑی کی تلاشی لی جا رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان آمد پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے گلے مل رہے ہیں— تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران ایک انداز— تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

پاکستان آمد کے بعد عمران خان نے محمد بن سلمان سے ون آن ون میٹنگ کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا— تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

سعودی ولی عہد پاکستان آمد پر جہاز سے اترنے کے بعد عمران خان کے ہمراہ نور کان ایئربیس سے باہر آ رہے ہیں— تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

پاکستانی وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

محمد بن سلمان پاکستان میں جاری شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے کو پانی دے رہے ہیں— تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

گارڈ آف آنر کی تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے— تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان گارڈ آنر کا معائنہ کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

محمد بن سلمان کے استقبال کے سلسلے میں اسلام آباد بھر میں خوش آمدیدی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور سعودی عرب کے کی اعلیٰ قیادت دونوں ملکوں کے سربراہان کی موجودگی میں اجلاس میں شریک ہیں— فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

عمران خان اور محمد بن سلمان کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے حکام تجارتی معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

سعودی ولی عہد اپنے اعزاز میں دیے عشائیے سے خطاب کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

محمد بن سلمان ایوان صدر آمد پر بگھی میں سوار ہو رہے ہیں— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایوان صدر میں بگھی کی سواری کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ پی آئی ڈی

صدر مملکت عارف علوی محمد بن سلمان کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز نشان پاکستان دے رہے ہیں— فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ کامیاب دورے کے بعد روانہ ہوئے — فوٹو: وزیر اعظم فیس بک

محمد بن سلمان اپنے پاکستانی دوستوں کو الوداع کہتے ہوئے — فوٹو: پی آئی ڈی