پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے اردن نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ عبد اللہ نے علاقائی امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے کردار کو سراہا۔

وزیر اعظم نے شاہ عبداﷲ دوئم کو دونوں ممالک اور خطے کے عوام کی خاطر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن برقرار رکھنے کے لیے اپنے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، تاہم بھارت کے جنگی جنون کے باعث خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ثالثی کی پیشکش پر شاہ عبدﷲ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے شاہ عبداﷲ دوئم کو پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں