اس ہوٹل کے کمرے کا کرایہ کروڑ پتی افراد کو بھی دنگ کردے

14 مارچ 2019
یہ ہوٹل لاس ویگاس میں ہے— فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ
یہ ہوٹل لاس ویگاس میں ہے— فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ

دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں افراد ہوٹل میں یقام کرتے ہیں اور اپنے بجٹ کے مطابق کمروں کا انتخاب کرتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل کے کمرے کا کرایہ کتنا ہے ؟ درحقیقت جان کر بھی یقین کرنا مشکل ہوگا۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں واقع ہوٹل پالمز کیسینو ریزورٹ میں دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل کمرہ موجود ہے جہاں ایک رات کے لیے قیام کرنے سے پہلے کروڑ پتی افراد دوبار سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہوں گے۔

اس کمرے کا ایک رات کا کرایہ ایک لاکھ ڈالرز (ایک کروڑ 39 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے اور یہ 2 منزلہ کمرہ بلکہ ایک ولا ہے۔

اس میں 2 سونے کے کمرے موجود ہیں جبکہ اسے ایک آرٹسٹ ڈیمین ہرسٹ نے ڈیزائن کرتے ہوئے ایمپیتھی سیوٹ کا نام دیا۔

فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ
فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ

2012 تک اس کمرے میں قیام کرنے پر 40 ہزار ڈالرز لیے جاتے تھے مگر اب پرتعیش تزئین نو کے بعد کرائے میں 60 ہزار ڈالرز کا اضافہ کردیا گیا۔

اس کمرے میں قیام پر 24 گھنٹے کی بٹلر سروس، ڈرائیور کے ساتھ کار سروس، پرائیویٹ آرٹ ٹور اور 10 ہزار ڈالرز کا کریڈٹ ملتا ہے جسے ہوٹل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ
فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ

9 ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلا اس 2 منزلہ ولا میں 52 افراد کی میزبانی کی جاسکتی ہے۔

کمرے کی بالکونی سے لاس ویگاس کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک سوئمنگ پول بھی دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ
فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ

سونے کے کمروں میں گلاس ونڈوز سے نیچے کی منزل کو دیکھا جاسکتا ہے یا باہر شہر کی روشنیاں دیکھ سکتے ہیں۔

اس کمرے کے باتھ روم بھی انتہائی پرتعیش ہیں اور بہت ہی بڑے ہیں۔

فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ
فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ

اس ولا میں ایک گیم روم بھی ہیں جہاں پول گیم اور دیگر موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ
فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ

اور ہاں ورزش کے شوقین افراد کے لیے یہاں جم بھی دیا گیا ہے۔

اسی طرح کھانے کا کمرہ کی سجاوٹ بھی دنگ کردینے والی ہے۔

فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ
فوٹو بشکریہ پالمز کیسینو ریزورٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں