فخر کی سنچری کے باوجود انگلینڈ کامیاب

فخر زمان کی شان دار سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 374 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 361 رنز بنا کر میچ صرف 12 رنز سے ہار گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور بیئراسٹو نے بہترین آغاز فراہم کیا تھا اور دونوں نے بالترتیب 87 اور 51 رنز بنائے جس کے بعد جوز بٹلر اور مورگن نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 162 رنز کا اضافہ کیا اس دوران بٹلر نے 55 گیندوں میں 110 اور مورگن نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں امام الحق 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم اور فخر زمان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اسکور کو 227 رنز تک پہنچادیا، فخرزمان نے 138 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور ان کے ساتھ ساتھ بابراعظم نے 51 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے آصف علی نے بھی نصف سنچری بنائی جبکہ کپتان سرفراز احمد 32 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان نے شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی—فوٹو:رائٹرز

جونی بیئرسٹو نے انگلینڈ کی جانب سے بہترین آغاز کیا—فوٹو:اے ایف پی

جیسن روئے اور بیئرسٹو نے 115 رنز کی شراکت کی—فوٹو:اے ایف پی

جیسن روئے87 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے—فوٹو:اے ایف پی

-انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا—فوٹو:اے پی

انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا—فوٹو:رائٹرز

انگلینڈ کے جوز بٹلر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 110 رنز بنائے—فوٹو:رائٹرز

شاہین آفریدی کو ایک وکٹ ملی—فوٹو:اے ایف پی

بٹلر نے 50 گیندوں میں سنچری مکمل کی—فوٹو:رائٹرز

بٹلر اور مورگن نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 162 رنز بنائے—فوٹو:اے پی

آصف علی نے جارحانہ انداز اپنایا اور نصف سنچری مکمل کی—فوٹو:اے ایف پی

انگلینڈ نے ایک اچھے مقابلے کے بعد میچ 12 رنز سے جیت لیا—فوٹو: اے ایف پی