پاکستان 359رنز کےدفاع میں ناکام، انگلینڈ کامیاب

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 359رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر کے قومی ٹیم کو 6وکٹوں سے شکست دینے کے ساتھ ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

پاکستان نے انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 358رنز بنائے، امام الحق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز کی کھیلی جبکہ آصف علی نے بھی نصف سنچری بنائی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 159رنز کا آغاز فراہم کرکے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

مین آف دی میچ جونی بیئراسٹو نے سنچری اسکور کی جبکہ جیسن روئے نے 76، معین علی نے 46 اور جو روٹ نے 43رنز کی باریاں کھیلیں۔

انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جونی بیئراسٹو کا سنچری کی تکمیل پر فاتحانہ انداز— فوٹو: رائٹرز

پاکستانی بلے باز بابر اعظم کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: رائٹرز

انگلش باؤلر ٹام کرن پاکستانی بلے باز حارث سہیل کو رن آؤٹ کر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

امام الحق سنچری کی تکمیل پر سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی بلے باز امام الحق کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 4وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

آصف علی نے لگاتار دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برسٹل میں کھیلے گئے میچ کا ایک خوبصورت منظر— فوٹو: اے پی

حسن علی کی میچ میں پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے جیسن روئے کا کیچ ڈراپ کیا— فوٹو: رائٹرز

جیسن روئے نے 55 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 76رنز بنائے— فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو باؤلڈ ہونے کے بعد مایوس نظر آ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز