ہواوے پی 20 لائٹ کو اس سال مزید بہتر بنائے جانے کا امکان

19 مئ 2019
ممکنہ پی 20 لائٹ 2019 — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
ممکنہ پی 20 لائٹ 2019 — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ہواوے کی جانب سے گزشتہ سال کے پی 20 لائٹ کو پہلے سے بہتر بناکر دوبارہ متعارف کرایا جارہا ہے۔

پی 20 لائٹ 2019 کی لیکس سامنے آئی ہیں جس میں نوچ ڈسپلے کی بجائے پنچ ہول کیمرا دیکر بیزل کو پہلے سے کم کیا گیا ہے جبکہ ایک بڑی تبدیلی بھی کی جارہی ہے۔

جی ایس ایم ایرینا کی ایک رپورٹ کے مطابق پی 20 لائٹ 2019 میں گزشتہ سال کے 5.84 کی بجائے 6.4 انچ اسکرین دی جارہی ہے جس میں 1080x2310 ریزولوشن دیا جاسکتا ہے۔

پنچ ہول سیلفی کیمرا 16 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 2.2 آپرچر دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کے فون کے مقابلے اس بار 33 فیصد بڑی 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی جارہی ہے مگر اس بار بھی وائرلیس چارجنگ سپورٹ دیئے جانے کا امکان نہیں۔

گزشتہ سال کے ماڈل میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ تھا مگر اس بار یہ 4 کیمرں کا سیٹ اپ ہوگا جس میں سے ایک 24 میگا پکسل مین سنسر ہوگا، دوسرا 8 میگا پکسل شوٹر، جبکہ باقی دونوں کیمرے 2، دو میگاپکسل کے ہوں گے جن میں سے ایک ڈیپتھ سنسر ہوگا مگر چوتھا کیمرا کا مقصد ابھی واضح نہیں۔

اس فون میں اینڈرائیڈ پائی آپرٹینگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے ای ایم یو آئی 9.1 سے کیا جائے گا جبکہ 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس فون میں ہواوے کا تیار کردہ کیرین 710 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر بیک پر دیا جائے گا، ہائیبرڈ ڈوئل سلاٹ کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ فون آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کے 64 جی بی اسٹوریج والا فون 280 یورو (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 330 یورو (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جاسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں