لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اپ ڈیٹ 31 مئ 2019

پاکستان بھر میں آج لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے, اس حوالے سے مساجد میں خصوصی انتظامات جبکہ معتکفین اور مساجد کی سخت سکیورٹی موجود ہے۔

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں۔

اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ 20 ویں رمضان سے عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوئے اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا۔

ملک کی بیشتر مساجد میں اس حوالے سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ بیشتر مساجد میں اعتکاف کے لئے گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے مساجد کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

مسلمان رمضان کے آخری عشرے میں دنیاوی معاملات سے کٹ کر اللہ کی خوشنودی کے لئے عبادات میں مصروف ہیں جو یقیناً بہت بڑی سعادت ہے۔

ایک بزرگ مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کررےہیں—فوٹو: رائٹرز
ایک بزرگ مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کررےہیں—فوٹو: رائٹرز
بڑے تو بڑے بچے بھی پورے جوش و خروش سے اعتکاف میں بیٹھتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
بڑے تو بڑے بچے بھی پورے جوش و خروش سے اعتکاف میں بیٹھتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
کراچی کی ایک مسجد میں متعکفین جمع ہورہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی
کراچی کی ایک مسجد میں متعکفین جمع ہورہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی
ایک مسجد میں متعکفین جمع ہور ہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
ایک مسجد میں متعکفین جمع ہور ہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
ایک مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کا اجتماع —فوٹو: اے ایف پی
ایک مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کا اجتماع —فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ 20 ویں رمضان سے عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوئے اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا—فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ 20 ویں رمضان سے عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوئے اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا—فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں—فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں—فوٹو: اے ایف پی
بیشتر مساجد میں اعتکاف کے لئے گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے مساجد کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں
—فوٹو: اے ایف پی
بیشتر مساجد میں اعتکاف کے لئے گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے مساجد کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں —فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف کے آغاز سے قبل سیکیورٹی گارڈز نے معتکفین کا سامان چیک کیا—فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف کے آغاز سے قبل سیکیورٹی گارڈز نے معتکفین کا سامان چیک کیا—فوٹو: اے ایف پی