ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر متعارف

04 جون 2019
ایپل کے سی ای او ٹم کک ڈویلپر کانفرنس میں — اے ایف پی فوٹو
ایپل کے سی ای او ٹم کک ڈویلپر کانفرنس میں — اے ایف پی فوٹو

ایپل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس پیر کو شروع ہوئی جس کے دوران کمپنی کی جانب سے کئی اہم اعلانات کیے گئے۔

ایپل کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 13، آئی پیڈ او ایس، کے ساتھ میک پرو کو متعارف کرایا گیا۔

کمپنی نے آئی ٹیونز کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

کمپنی کے اہم اعلانات درج ذیل ہیں۔

آئی او ایس 13

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

آئی فون صارفین کے لیے نئے آئی او ایس میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، یہاں تک کہ ایپس جیسے فیس بک وغیرہ پر لاگ ان ہونے کے لیے بھی ایپل بیسڈ سائن ان کو بہتر کیا گیا ہے۔

فیس آئی ڈی اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ برق رفتاری سے کام کرے گا جبکہ ڈارک موڈ آخرکار ایپل کی تمام ایپس کا حصہ بنایا جارہا ہے اور صارفین کسی مخصوص وقت پر بھی ڈارک موڈ کو ٹرن آن کرسکتے ہیں یا ہر وقت آن رکھ سکتے ہیں۔

آئی فون فوٹوز کے لیے مشین لرننگ ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا جبکہ نئے فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز کے ساتھ ایپ میں ویڈیو ایٹ کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

میپس کو بھی بہتر کیا گیا ہے جس کے باعث ڈرائیورز اور پیدل چلنے والے اب زیادہ تفصیلات دیکھ سکیں گے اور گوگل میپس کے اسٹریٹ ویو جیسا ایک نیا فیچر بھی دیا گیا ہے، کمپنی کی جانب سے می موجی کو بھی کافی حد تک تبدیل کرکے کارٹون آئیکونز بنانے کی صلاحیت دی گئی ہے۔

ایپل کی جانب سے خاموشی سے ایک سوائپ ایبل کی بورڈ کوئیک پاتھ بھی اس نئے آئی او ایس میں شامل کیا گیا ہے جس سے ایک ہاتھ سے ٹائپنگ کیا جاسکتا ہے۔

آئی پیڈ او ایس

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اس سے پہلے آئی پیڈ میں آئی فون والا آپریٹنگ سسٹم ہی کام کرتا تھا مگر اب اس کا اپنا آپریٹنگ سسٹم آئی پیڈ او ایس متعارف کرادیا گیا ہے، صارفین ملٹی ونڈوز پر کئی کام بیک وقت کرسکتے ہیں جبکیہ سوائپ ایبل ٹائپنگ بھی اب آئی پیڈ میں دستیاب ہے۔

میک او ایس

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

میک او ایس 10.15 کو Catalina کا نام دیا گیا ہے جو اب تمام میک بکس اور ایپل کے دیگر لیپ ٹاپس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں رن کرے گا ، جس میں سب سے بڑی تبدیلی آئی ٹیونز کا خاتمہ ہے جس کی وجہ مختلف ایپس کو دی جائے گی جیسے میوزک، ٹی وی اور پوڈکاسٹس۔

اسی طرح ڈویلپرز آئی پیڈ ایپس کو اب زیادہ آسانی سے میک ایپس میں تبدیل کرسکتے ہیں، جس سے میک ایپ اسٹور میں آپشن بڑھ جائیں گے اور ہاں اب صارفین آئی پیڈ کو اپنے میک بک کی سیکنڈ اسکرین کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

واچ او ایس

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

ایپل واچ کے لیے بھی نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا جس میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

میک پرو

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ایپل نے کئی برس اپنے طاقتور ترین ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس کا ڈیزائن بھی پہلے سے زیادہ منفرد ہے مگر اس کی قیمت بھی ہوش اڑا دینے والی ہے یعنی 6 ہزار ڈالرز، جس کے ساتھ ایکس ڈی آر ڈسپلے 5 ہزار ڈالرز جبکہ مانیٹر اسٹینڈ 999 ڈالرز کا ہے۔

اس کمپیوٹر میں 1.5 ٹی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 1.4 کلو واٹ پاور سپلائی کا آپشن موجود ہے۔

اس کا مانیٹر 32 انچ کا ہے جس کے بارے میں ایپل کا کہنا ہے اس میں 6 کے ریزولوشن اور اینٹی ریفلیکشن کوٹنگ دی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں