بولی وڈ اداکار شاہد کپور اپنے کیریئر میں کامیاب فلموں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ رہے اپنے افیئر کی وجہ سے بھی خبروں میں ان رہتے ہیں۔

شاہد کپور کی شادی 2015 میں دہلی سے تعلق رکھنے والی میرا راجپوت سے ہوئی، تاہم اس سے قبل ان کا تعلق بولی وڈ کی دو کامیاب اور نامور اداکاراؤں کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا سے بھی رہا۔

کرینہ کپور اور شاہد کپور کیریئر کے آغاز میں ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے تھے، جبکہ ان دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کیا۔

مزید پڑھیں: شاہد کپور کا سیف علی خان کو چیلنج

تاہم کرینہ نے شاہد کپور کو چھوڑ کر سیف علی خان سے شادی کرلی اور آج وہ کرینہ کپور خان کے نام سے پہنچانی جاتی ہیں۔

بعدازاں شاہد کپور کے تعلقات اداکارہ پریانکا چوپڑا سے استوار ہوئے، تاہم چند سالوں بعد بھی ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔

گزشتہ سال اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی امریکی گلوکار اور اداکار نک جونس سے ہوئے اور شاہد کپور نے پریانکا کی شادی میں شرکت کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور کی اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟

حال ہی میں شاہد کپور ایک شو میں شریک ہوئے جہاں اداکار سے یہی سوال کیا گیا کہ انہوں نے پریانکا کی شادی میں تو شرکت کی تاہم وہ کرینہ کپور کی شادی کا حصہ نہیں بنے۔

اس پر شاہد نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا جونس نے انہیں اپنی شادی میں مدعو کیا تھا تاہم کرینہ کپور خان نے انہیں اپنی شادی میں نہیں بلایا۔

شاہد کپور اس وقت اپنی فلم 'کبیر سنگھ' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

فلم رواں ماہ 15 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں