پڑوسیوں کا اعصاب شکن مقابلہ

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2019

افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے عماد وسیم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ کے دوران پہلے پاکستانی باؤلرز افغان بلے بازوں اور پھر افغان باؤلرز پاکستانی بلے بازوں پر چھائے رہے۔

اختتامی لمحات میں اپنے اعصاب پر قابو رکھ کر عماد وسیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو اہم 2 پوائنٹس دلوادیے۔

میچ میں 2 وکٹیں اور 49 رنز بنانے پر عماد وسیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

وہاب ریاض نے آخری لمحات میں عماد وسیم کا بہترین انداز میں ساتھ نبھایا۔ — فوٹو: رائٹرز

عماد وسیم نے آخری اوور میں چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ — فوٹو: اے ایف پی

شائقین کو قابو کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکار بھی میچ کے اختتام پر بڑی تعداد میں میدان میں پہنچ گئے۔ — فوٹو: رائٹرز

سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستانی کرکٹرز پر حملہ کرنے کی افغان شائقین کی کوشش ناکام بنادی۔ — فوٹو: اے ایف پی

افغان شائقین اپنے کھلاڑیوں کو داد دینے کے لیے میدان میں اتر آئے۔ — فوٹو: رائٹرز

عماد وسیم اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے اننگز میں ناقابل شکست رہے۔  — فوٹو: اے پی

پاکستانی اور افغان شائقین کے درمیان ہاتھاپائی بھی دیکھنے میں آئی۔ — فوٹو: اے ایف پی

عماد وسیم کو بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا۔ — فوٹو: رائٹرز

وہاب ریاض کی جارح مزاج اننگز مشکل وقت میں پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔ — فوٹو: رائٹرز

اپنی ٹیم کی شکست دیکھ کر افغان شائقین اپنے اعصاب کھو بیٹھے۔ — فوٹو: رائٹرز

پاکستانی باؤلرز اچھا آغاز ملنے کے باوجود افغان ٹیم کو آل آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔ — فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی کھلاڑی وقفے وقفے سے آوٹ ہوتے رہے، افغان کھلاڑی جیت کے لیے پرامید دکھائی دیے۔ — فوٹو: اے پی