فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ آٹے سمیت اشیاء خور ونوش پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارا ہدف ٹیکس کا دائرہ بڑھانا ہے تاہم ہم کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے ملکی صنعت و تجارت کو نقصان پہنچے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'ملک میں سیلز ٹیکس ادا کرنے والوں کی شرح انتہائی کم ہے'۔

مزید پڑھیں: صنعت کار ٹیکس چوری کے لیے جعلی اکاؤنٹس استعمال کرنے لگے

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری شخصیات اور تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 'ٹیکسٹائل کے شعبے نے یارن کی درآمد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، یہ شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اسے مراعات فراہم کی جائیں گی'۔

یہ بھی پڑھیں: برآمد کنندگان کا وزیراعظم سے ٹیکس کی شرح صفر کرنے پر اصرار

انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹے تاجروں کے لیےمقررہ ٹیکس کی اسکیم لانے کےلیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'زیرو ریٹنگ پر سیلز ٹیکس کا معاملہ 10 سال بعد واپس آرہا ہے، تمام فیصلوں کے اطلاق کے لیے تیار ہیں، مشاورت سے عملدرآمد ہوگا'۔

تبصرے (0) بند ہیں