پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں بارش اور سیلاب سے تباہی

17 جولائ 2019

پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جبکہ گھروں کے بہنے اور مٹی کے تودے گرنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں مون سون بارشوں کے سبب مچنے والی تباہی سے اب تک کم و بیش 180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ امدادی کاموں میں مشکلات کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بارش کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں نیپال میں ہوئیں جہاں 67افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بھارت میں 50، بنگلہ دیش میں 34 اور پاکستان میں 24 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لاہور میں منگل کو شدید بارش سے پورا شہر زیر آب آ گیا، مجموعی طور پر 142ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور کئی مواقعوں پر گاڑیاں اور مکانات پانی میں ڈوب گئے جبکہ بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں بارش کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد مکان و دکانیں تباہ ہونے سے سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔

لاہور میں بارش کے بعد ایک گاڑی اور موٹر سائیکلیں آدھی سے زائد پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں — فوٹو: رائٹرز

بھارت کے شہر الہ آباد میں مٹی کا طوفان آنے کے بعد دن میں ہر سو اندھیرا چھا گیا— فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں بارش کے بعد زیر آب سڑک پر ایک مزدور ریڑھی لے کر گھر کی جانب گامزن ہے— فوٹو: رائٹرز

آزاد کشمیر میں نیلم کے قریب بارش کے بعد آنے والے سیلاب کے بعد گھر تباہ ہونے کے نتیجے میں ایک خاندان بے یارومددگار سڑک پر بیٹھا ہوا ہے— فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست آسام کے ضلع بکسہ میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب کا ایک منظر— فوٹو: اے ایف پی

نیپال کے ضلع روتاہت میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

بنگلہ دیش کے رنگ پور ڈویژن میں واقع ضلع کری گرام میں بارشوں کے بعد پورا علاقہ زیر آب آ گیا— فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کثیر المنزلہ عمارت گر گئی جس سے 8 افراد ہلاک ہو گئے— فوٹو: اے ایف پی